BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 September, 2008, 12:57 GMT 17:57 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
انجلیناجولی کے فلم پوسٹرپرنکتہ چینی
 
پوسٹرمیں انجیلینا جولی
یہ پوسٹر آج کل اشتہارات پرکنٹورل رکھنے والے حکام کی نظر میں ہے
ہالی وڈ کی اداکارہ انجیلینا جولی کی فلم کے دو پوسٹرز میں بندوق کی شان بڑھانے پر اشتہارات پر نظر رکھنے والے حکام نے نکتہ چینی کی ہے۔’ایڈورٹائزنگ سٹنڈرز اتھارٹی‘ اے ایس اے نے ان پوسٹرز کو بچوں کے لیے نامناسب قرارد دیا ہے۔

اے ایس اے کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے پوسٹر پر جس طرح کی بندوق اور عبارت کا استمعال کیا ہے اس سے تشدد کو بڑھاوا مل سکتا ہے۔

اے ایس اے کو ان پوسٹرز کے متعلق سترہ شکایتیں موصول ہوئی تھیں جس میں سے سات میں اس بات پر تشویش جتائی گئی تھی کہ یہ بچوں کے لیے قطعی مناسب نہیں ہیں۔

پہلے پوسٹر میں انجیلینا جولی کو دکھایا گیا ہے کہ وہ بندوق کو اوپر کی طرف اٹھائے ہوئی ہیں اور ان کے ساتھی اداکار جیمس میک ایوی نے اپنے دونوں ہاتھوں میں بندوق تھام رکھی ہے اور نشانہ دیکھنے والوں کی طرف ہے۔

دوسرے پوسٹر میں جولی کار کے بونیٹ پر ہاتھوں میں بندوق تھامے ہیں اور اس پر لکھا ہے : ’ چھ ہفتے پہلے میں بالکل آپ ہی کی طرح تھا۔۔۔۔۔۔ لیکن پھر میں اس سے ملا اور میری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔‘

یہ دونوں پوسٹر اب استعمال میں نہیں ہیں

فلم بنانے والی کمپنی ’ یونیورسل پکچرز‘ کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں نے خاص سٹائل میں پوز دیا ہے اور اشتہاری پوسٹر کے متعلق انہیں پہلے سے کوئی جانکاری نہیں تھی۔ کمپنی کے مطابق فلم ایک کامک پر مبنی ہے اس لیے وہ دکھتی بھی اسی طرح ہے۔

اے ایس اے نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’ ہم اس بات کو تو تسلیم کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بیشتر لوگ کہ پوسٹر سے یہ سمجھیں کے کہ یہ فلم ایک ایکشن مووی ہے۔‘

یونیورسل پکچرز نے ہے۔’ایڈورٹائزنگ سٹنڈرز اتھارٹی‘ اے ایس اے کو بتایا ہے کہ فلم کے اشتہارات اب شائع نہیں ہورہے ہیں اور کمپنی انہیں مستقبل میں استعمال کرنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں رکھتی ہے۔

فلم ’وانٹیڈ ‘جون میں برطانیہ میں رلیز ہوئی تھی اور باکس آف پر چوبیس کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی تھی۔

 
 
اسی بارے میں
جنسی کشش میں جولی آگے
25 February, 2007 | فن فنکار
انجلینا جولی امید سے ہیں
12 January, 2006 | فن فنکار
اینجلینا جولی کا پاکستان دورہ
23 November, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد