BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 27 October, 2008, 18:16 GMT 23:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
بالی ووڈ کا ٹائسن، قطرینہ آن ٹاپ
 

 
 
عامر خان
عامر نے اپنی آنے والی فلم گھجنی کے لیے کسرتی جسم بدن بنایا ہے

بالی وڈ کا مائیک ٹائسن
آپ نے ہیوی ویٹ چیمپئین مائیک ٹائسن کو دیکھا ہے۔اگر نہیں تو پھر آپ عامر خان کو دیکھ لیجئے۔ چاکلیٹ ہیرو کی امیج والے عامر خان نے اپنا جسم اتنا کسرتی بنا لیا ہے کہ سلمان خان ، شاہ رخ خان اور جان یا اکشے کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔ ارے بابا ہم بلا وجہ ہی اتنی تعریف نہیں کر رہے ہیں۔ عامر نے اپنی آنے والی فلم گھجنی کے لیے جو بدن بنایا ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے۔

عامر نے اس کے لیے روزانہ تین گھنٹے کسرت کی ہے۔مخصوص کھانا کھایا ہے جس کے نتیجے میں وہ زبردست کسرتی جسم کے مالک بن گئے ہیں۔ ویسے عامر آج کل ساتویں نہیں نویں آسمان پر ہیں کیونکہ وہ بالی وڈ کے ایسے واحد سٹار ہیں جنہیں سویڈن کی شہزادی نے خصوصی طور پر ڈنر پر مدعو کیا۔ وہ عامر کی فلم تارے زمیں پر سے بے انتہا متاثر ہوئی تھیں۔

کروا چوتھ
ہر ہندو خاتون کی طرح امیشا پٹیل نے بھی کروا چوتھ کا برت رکھا ہے۔ ہندؤں میں یہ برت کنواری لڑکیاں اچھے شوہر پانے کی خواہش میں رکھتی ہیں اور شادی شدہ خواتین اپنے شوہر کی طویل عمری کے لیے۔ امیشا نے بھی اپنے قریبی دوست کانو پوری کے لیے برت رکھا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ امیشا کا یہ برت کانو نے پانی پلا کر نہیں بلکہ شیمپئین پلا کر کھلوایا۔ انہوں نے امیشا کو ہیرے جڑی ایک گھڑی بھی تحفے میں دی۔ امیشا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اس موقع پر امیشا نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ پندرہ برسوں سے یہ برت رکھ رہی ہیں اور بھگوان سے دعا کرتی تھیں کہ انہیں اچھا شوہر ملے اب جا کر بھگوان نے ان کی سن لی ۔۔۔۔ بے بی ایک بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ اس سے پہلے آپ وکرم بھٹ کے ساتھ کئی برسوں تک رہیں تو پھر اس وقت برت کس کے نام کا رکھا تھا؟

ودیا کے دوست
کیا آپ جانتے ہیں کہ ودیا بالن ہر روز سائن سرکل کے پاس اپنی گاڑی کیوں روکتی ہیں؟ وہ وہاں کس سے ملاقات کرتی ہیں۔۔۔۔۔دلچسپ نا۔۔۔تجسس بڑھ گیا تو میڈیا نے ان کا تعاقب کیا پتہ چلا کہ وہ وہاں گاڑی روک کر سگنل پر بھیک مانگنے والے ان لووگں سے بات کرتی ہیں جنہیں خواجہ سر بھی کہا جاتا ہے۔ انہیں کپڑے دوائیں دیتی ہیں اور اگر کوئی ان سے لفٹ مانگتا ہے تو وہ اسے لفٹ بھی دیتی ہیں۔ یہ لوگ ودیا کے اس وقت کے دوست ہیں جب ودیا نے فلم انڈسٹری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔

چار گھنٹے کے ایک کروڑ روپے جو اب تک کسی کو نہیں ملے

قطرینہ کی شہرت
قطرینہ نے بپاشا باسو اور ملکہ شیراوت کو ایک بار پھر مات دے ہی دی۔ اس وقت بالی وڈ کی سب سے مشہور اور کامیاب اداکارہ کے طور پر قطرینہ کیف پر اپنی پہچان بنا چکی قطرینہ اس نئے سال کے جشن کے موقع پر ممبئی کے فائیو سٹار ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ میں رقص کرنے والی ہیں۔ یہی وہ ہوٹل ہے جہاں اس سے پہلے ملکہ اور بپاشا رقص کر چکی ہیں۔ خیر قطرینہ کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں محض چند گھنٹے رقص کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے دیے جا رہے ہیں جو اب تک کسی بھی ہیروئین کو نہیں دیے گئے۔

بس بہت ہو گیا

کرینہ کپور نے کہا بس، اب بہت ہو گیا۔ کرینہ یعنی بے بو اور کیٹ یعنی قطرینہ کے درمیان کچھ عرصہ سے بات چیت تو دور دونوں ایک دوسرے کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔ لیکن دبئی میں شاہ رخ خان کے شو میں دونوں کو رقص کرنا تھا۔ میڈیا بے چین تھا کہ کوئی چٹپٹی خبر ملے گی لیکن سب کچھ ٹھنڈا پڑ گیا کیونکہ قطرینہ کے میک اپ میں اچانک بے بو پہنچ گئیں اور انہوں نے کیٹ سے گفتگو شروع کر دی۔ کچھ ہی دیر بعد دونوں ایسے گھل مل گئیں جیسے کبھی دوریاں تھیں ہی نہیں۔۔۔۔

نصیر کی جوانی

نصیرالدین شاہ آج کل جوان بننے کی ریہرسل کر رہے ہیں انہوں نے اپنے بال رنگوا لیے ہیں۔وہ وزن بھی کم کر رہے ہیں اور یہ سب اس لیے کہ وہ ودیا بالن کو چھیڑ سکیں۔ جی ہاں نصیر وشال بھردواج کی فلم عشقیہ میں عاشق مزاج پڑوسی بنیں

فلم عشقیہ میں عاشق مزاج پڑوسی
گے۔ نصیر جی ٹھیک ہی ہے ویسے بھی سفید بالوں اور بھاری بھر کم جسم کے ساتھ اتنی نوجوان پڑوسن کو چھیڑنا کچھ اچھا نہیں لگتا نا۔۔۔۔۔۔۔

ریا سین کے پان

ریا سین آج کل روزانہ کم سے کم دس پان چبا جاتی ہیں اور ابھی انہیں چار سو سے زیادہ پان کھانے ہیں کیونکہ ابھی ایک ماہ سے زیادہ کی شوٹنگ باقی ہے۔ ریا ریتو پورنو گھوش کی فلم میں کام کر رہی ہیں اور کردار کی ضرورت کے حساب سے انہیں پان کھاتے رہنا ہے۔ یہ تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ کردار کیا ہو گا۔

شاہ رخ کا ٹی وی سیریل

کنگ خان اب چھوٹے پردے پر نظر آنے کے بجائے چھوٹے پردے یعنی ٹی وی شوز کے پروڈیوسر بننے والے ہیں۔ بہت عرصہ قبل ٹی وی پر ایک کامیڈی سیریل ٹیلی کاسٹ ہوتا تھا ’یہ جو ہے زندگی‘ بس شاہ رخ خان اسی کامیڈی سیریل کو نیا روپ دینے کی تیاری میں ہیں۔

گوری کا انداز
کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی بیوی ہوں اور انداز اگر شاہانہ نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ پچیس اکتوبر میں ایک روز شاہ رخ اور گوری کی شادی کی پندرہویں شادی کی سالگرہ تھی۔ دبئی میں شو ہونے والا تھا۔ کسی نے شاہ رخ سے کہا کہ سیٹ کے پیچھے ان سے ملنے ان کی پرستار بہت بے تاب ہیں آپ انہیں ملنے کی اجازت دے دیجئے۔ خان نے انہیں سیٹ پر بلا لیا۔ جی ہاں وہ گوری تھیں اور ان کے بعد سیٹ پر شادی کی سالگرہ کا کیک بھی پہنچ گیا۔

پریتی زنٹا نے آخر ثابت کر دیا کہ وہ صرف گلیمرس سٹار نہیں

پریتی کو ایوارڈ
پریتی زنٹا نے آخر ثابت کر دیا کہ وہ صرف گلیمرس سٹار ہی نہیں واقعی ایک اچھی اداکارہ بھی ہیں۔ جی ہاں انہیں چوالیسویں شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دیپا مہتہ کی فلم ’ہیون آن ارتھ‘ میں بہترین اداکاری کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بہت خوب بے بی۔ آپ واقعی خود کو جنت میں محسوس کر رہی ہوں گی۔

گلیمریس اجے
اب دیگر سٹارز کی طرح اجے دیو گن بھی گلیمرس نظر آنا چاہتے ہیں شاید اسی لیے انہوں نے اپنی آنے والی فلم گول مال ریٹرنز میں پہننے کے لیے اپنی ڈریس ڈیزائنر کو لندن بھیجا جہاں سے آنا سنگھ نے اجے کے لیے ساٹھ جوڑی کپڑے اور بیس جوڑی جوتے خریدے۔

 
 
بالی وڈ کارکن ہڑتال پر
امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان بھی ہڑتال میں شامل
 
 
ملکہ شہراوت بالی وڈ ڈائری
وادی ميں شوٹنگ، اکشے کا گانا اور بیمار ملکہ
 
 
امیتابھ بچن بالی وڈ ڈائری
امیتابھ کی ٹوپی، مدھر کی ناراضگی
 
 
فائل فوٹو بالی وڈ ڈائری
قطرینہ لکی چارم، بولڈ تبواور شعیب کا رقص
 
 
لندن ایکٹنگ سکول
لندن میں بالی وڈ ایکٹنگ سکول کا قیام
 
 
کرشمہ کپور بالی وڈ ڈائری
کرشمہ کا ڈر، حسینوں کےجلوے اور عامرکےشوز
 
 
نیا دور ۔۔۔
بم دھماکوں اور تشدد پر مبنی فلموں کا دور
 
 
اسی بارے میں
امیتابھ بچن کو عدالتی نوٹس
01 July, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد