منموہن عہد توڑنے کے لیے تیار

Image caption بھارت میں ہلسا مچھلی کی بڑی تعداد کو بنگلہ دیش سے درآمد کیا جاتا ہے

بھارت کے وزیرِاعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر انہیں بنگلہ دیش کے دورے کے دوران ہلسا مچھلی پیش کی جائے تو وہ گوشت نہ کھانے کا عہد توڑنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ہلسا مچھلی کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اگرچہ ہلسا مچھلی بھارت کے بازاروں سے بھی مل جاتی ہے تاہم بنگلہ دیش کے دریاؤں میں پائی جانے والی مچھلی بہت ذائقہ دار ہوتی ہے۔

منموہن سنگھ نے بنگلہ دیش کی نیوز ایجنسی ’ بنگلہ دیش سنواد سنستھا‘ کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ وہ سبزی خور ہیں لیکن بنگلہ دیش انہیں ہلسا مچھلی پیش کرنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا ’میں سبزی کے علاوہ کچھ نہ کھانے کا عہد توڑنے کو تیار ہوں کیونکہ میں نے سنا ہےکہ ہلسا مچھلی بہت ذائقہ دار ہوتی ہے۔‘

بھارت میں ہلسا مچھلی کی بڑی تعداد کو بنگلہ دیش سے درآمد کیا جاتا ہے۔

بھارت میں اس وقت ہلسا مچھلی کی ایک کلو قیتمت ایک ہزار بھارتی روپے ہے۔

اسی بارے میں