نہرو کی جیکٹ دس بہترین اشیاء میں شامل

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption جواہر لال نہرو کے زیرِ استعمال یہ جیکٹ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے

امریکہ کے ٹائم میگزین نے بھارت کے پہلے وزیرِ اعظم جواہر لال نہرو کی استعمال کردہ جیکٹ کو دنیا کی دس بہترین اشیاء کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

میگزین کے مطابق یہ جیکٹ جسے بھارت میں ’اچکن‘ کا نام دیا جاتا ہے گردن کے گرد کوٹ نما جیسی ہوتی ہے اور اسے عام طور پر بھارت کا اشرافیہ طبقہ استعمال کرتا ہے۔

جواہر لال نہرو کے زیرِ استعمال یہ جیکٹ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

ٹائم میگزین کی اس فہرست میں کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کا ٹریک سوٹ اور چین کے سابق رہنما ماؤ زے تن کا سفاری سوٹ بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں موجودہ امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کا ٹراؤزر سوٹ اور سیاست دان سارہ پیلن کا چشمہ بھی شامل ہے۔

میگزین کا کہنا ہے کہ جب اس جیکٹ کو مغربی سامعین کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے اس جیکٹ کو ’نہرو کی جیکٹ‘ کا لقب دیا کیونکہ جواہر لعل نہرو کی کرشماتی شخصیت کی وجہ سے یہ جیکٹ ان کے دورِ حکومت میں بہت مشہور ہوئی تھی۔

اسی بارے میں