بھارت:پولیس کو ’مرچی ہائی جیکروں‘ کی تلاش

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 8 فروری 2013 ,‭ 13:12 GMT 18:12 PST
چھتیس گڑھ میں پولیس

چھتیس گڑھ میں خاصے عرصے سے مسلح شورش جاری ہے جس میں اکثر پولیس کو نشانہ بنایا جاتا ہے

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس نے ان مسلح افراد کی تلاش میں رائے پور ضلع کی سرحد سیل کر دی ہے جنہوں نے پولیس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر اپنے ملزم دوست کو پولیس سے آزاد کرلیا۔

پولیس عمر قید کی سزا کاٹنے والے اپیندر سنگھ نامی شخص کو ٹرین کے ذریعے ایک مقدمے کے سماعت کے بعد رائے پور سے بلاس پور لے جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً دس افراد ٹرین پر سوار ہوئے اور انہوں نے ڈرائیور کو قابو کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچوں کا پاؤڈر ڈال دیا۔

یہ دوسری بار ہے جب اپیندر سنگھ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔

یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا ہے۔ اغوا کے اس واقعے میں ٹرین کا نائب ڈرائیور اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ڈرائیور کو اپنی گرفت میں لینے اور پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈالنے کے بعد مسلح افراد نے زبردستی ٹرین روکی اور وہاں پہلے سے کھڑی ایک وین میں اپیندر سنگھ کو بٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں ان مسلح افراد کی تلاش میں رائے پور ضلع کی سرحد بند کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد بھلائی سٹیشن سے ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔

تین پولیس اہلکار اپیندر سنگھ کو رائے پور سے بلاس پور کی مرکزی جیل لے جا رہے تھے۔ اپیندر سنگھ کو اغوا اور ڈکیتی کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔