کلہاڑی کے وار کر کے نو افراد کو قتل کردیا

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے کلہاڑی سے پانچ بچوں اور چار خواتین کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاڈورام نے جمعرات کی دوپہر ایک کے بعد ایک نو افراد پر کلہاڑی سے وار کیے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس نے پاڈورام کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بلاک ہسپتال بھیجے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بلرامپر ضلع کے سامری تھانہ انچارج ایس کے ساہو نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی طرح کے تنازعے کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

مقامی صحافی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ علاقہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 100 کلو میٹر کی دور ہے اور جب تک پولیس وہاں پہنچ کر حملہ آور پر قابو پا سکتی تب تک اس نے نو افراد کو قتل کردیا۔

ہلاک ہونے والی خواتین میں ایک کی عمر 65 سال تھی، جب کہ تمام پانچوں بچے دو سے 10 سال کے درمیان کی عمر کے تھے۔

اسی بارے میں