انڈیا میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

Image caption ووٹوں کی گنتی مشینوں کے ذریعے ہوگی

بھارت کے دارالحکومت دلی سمیت پانچ ریاستوں میں اسبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ چار ریاستوں میں انتخابات ایک ہی مرحلے میں منعقد کیے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی سبھی پانجون ریاستوں میں آٹھ دسمبر کو ہو گی۔

چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے ایک نیوز کانفرنس میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دلی اور میزورم میں ایک مرحلے میں انتخابات چار دسمبر کو ہوں گے ۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے لیے انتخاب 25 نوبمر کو ارو راجستھان میں یکم دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

چیف الکشن کمشنر نے بتایا کہ ماز نوازوں کے اثر والی ریاست چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی کے نکتہء نظر سے انتخابات دو مرحلوں میں گیارہ اور انیس نومبر کو منعقد کیے جائیں گے ۔

پانچوں اسبلیوں کے لیے ووٹوں کی گنتی ایک ہی روز ، آٹھ دسمبر کو ہو گی ۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے ان پانچون ریاستوں میں تقریبآ گیارہ کروڑ رائے دہندگان ہیں اور تقریباً سبھی کو ووٹر کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ ووٹ دینے کا عمل مکمل طور پر ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہو گا۔

دلی میں ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ یہ اپریل مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل منعقد ہو رہے ہیں اور ان کے نتائج سے عوام کے رحجانات کا کچھ اندازہ ہو سکے گا۔