بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی شرائط و ضوابط

استعمال کی شرائط

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔ آپ ہماری شرائط کی تفصیل اور ان میں تازہ ترین ترامیم کے بارے ہماری انگریزی ویب سائٹ سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

پتہ ہے: http://www.bbc.co.uk/terms/

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کا استعمال

٭آپ بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس

٭اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد (بمشول تمام کمپیوٹر ایپلیکیشنز) کے جملہ حقوق بی بی سی یا بی بی سی کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

٭اس معاہدے کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے اور نہ ہی اس مواد سے کو ئی اخذ شدہ ( ڈیری ویٹ) مواد تیار کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے بی بی سی سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے بی بی سی، بی بی سی ورلڈ وائیڈ یا کسی تیسرے فریق (تھرڈ پارٹی) اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو بی بی سی، بی بی سی ورلڈ وائیڈ یا تیسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔

بی بی سی پر آپ کا مواد

٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب بی بی سی کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ بی بی سی آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ بی بی سی کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں بی بی سی کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

٭ بی بی سی کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے برطانیہ کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ بی بی سی کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ بی بی سی آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

٭ ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے بی بی سی آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں، براہ کرم آپ ہماری پرائیویسی پالیسی (Privacy Policy) کا مطالعہ کریں۔

٭ براہ کرم بی بی سی کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔

٭اگر آپ بی بی سی کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات بی بی سی کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ بی بی سی یہ مواد اپنے دیگر بین الا قوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے برطانوی میڈیا ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔

٭ مندرجہ بالا شرائط کے علاوہ بھی بی بی سی کو بھیجے جانے والے مواد کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو آپ یہاں کلک کر سکتے ہیں۔(User generated content Frequently asked questions)

٭ بی بی سی پر شائع ہونے والے فورم ، مثلاً میسیج بورڈز اور بلاگز وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کرانا پڑے گی۔ رجسٹر کراتے وقت آپ ہمیں جو بھی ذاتی کوائف دیں گے وہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے پاس محفوظ رہیں گے اور ہم انہیں اپنی پرائیویسی پالیسی کے تحت ہی استعمال کریں گے۔

کمیونیٹیز کے لیے قوانین

بی بی سی کمیونیٹیز میں شرکت کی صورت میں آپ کا ہماری مندرجہ ذیل شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔

1۔ آپ کی ڈاک سے متعلق شرائط:

٭ آپ ہمیں جو ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔

لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔

غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

٭دوسروں کا لحاظ کریں : براہ کرم اس بات کا خیال رکھیں کہ بی بی سی کمیونیٹی میں ہر عمر اور اہلیت کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

سپیم اور موضوع سے ہٹے ہوئے خیالات:

ہم ایک یا ایک جیسی آرا یا خیال کو بار بار شائع نہیں کرتے۔ براہ کرم ایک مباحثے میں بھیجی ہوئی رائے کو کسی دوسری بحث میں پھر سے نہ بھیجیے اور موضوع سے ہٹی ہوئی آرا بھیجنے سے بھی گریز کیجیے۔

٭اشتہار بازی سے گریز:

٭سپائیلرز یا مزا کرکرا کرنے والے مواد سے گریز: ایسا کوئی بھی مواد جس میں برطانیہ میں دکھائے جانے والے کسی ٹی وی پراگرام (ڈرامے وغیرہ) کے پلاٹ وغیرہ کی تفصیل ہو، ہم اسے ضائع کردیں گے۔ ایسا کوئی بھی مواد صرف اسی صورت میں شائع ہوگا جب اسے 'سپائیلرز' کے تحت بھیجا جائے گا۔

٭آپ کی اپنی زبان (مثلاً اردو) کے علاوہ دیگر زبانوں میں لکھے ہوئے مواد کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائےگا اور ایسا مواد صرف اسی صورت میں قابل قبول سمجھا جائے گا جب لوکل ہاؤس رُولز کے مطابق اس کی اجازت ہوگی۔

٭کسی کی نقل اتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

٭کسی قسم کے غیرموزوں، فحش اور قابل اعتراض یوزر نیم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

٭یو آر ایلز: کسی ویب سائٹ کا ایڈریس اسی صورت میں قابل اشاعت ہوگا جب آپ کے ہاؤس رولز اس کی اجازت دیں گے۔

شکایات کی سہولت کا غلط استعمال: شکایت بھیجنے کی سہولت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر آپ ایسا بار بار کریں گے تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے گی۔

2- آپ کا بی بی سی اکاؤنٹ:

اگر آپ ایک سے زیادہ لاگ اِن استعمال کرتے ہوئے کمیونیٹی میں جاری بحث میں خلل ڈالنے یا دوسرے لوگوں کو بیزار یا تنگ کرنے کے مرتکب پائے گے تو بی بی سی پر موجود آپ کے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔

آپ بی بی سی پر جتنے بھی اکاؤنٹ کھولیں ان کے لیے اپنا ایسا ای میل ایڈریس استعمال کریں جو آپ باقاعدگی سے دیکھتے رہتے ہیں۔ ویب سائیٹ پر موڈریشن کے لیے ہم آپ سے اسی ای میل پر رابطہ کریں گے۔ایسے اکاؤنٹ جن میں کسی دوسرے شخص کے ای میل ایڈریس یا کسی عارضی ایڈریس کو استعمال کیا جائے گا، ہم ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیں گے۔ اگر ہمیں محسوس ہوا کہ آپ کوئی ایسا ای میل اکاؤنٹ استعمال کر رہے جو آپ نہیں کھولتے تو ہم آپ سے اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق (ری ویلیڈیٹ کرنے) کو کہہ سکیں گے۔

بی بی سی کو یہ حق حاصل کہ وہ آپ کے ایسے تمام اکاؤنٹ بند کر دے جن میں آپ نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کے لیےآئی پِیز (انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس) استعمال کیے ہوں گے۔ ایسے تمام اکاؤنٹ بھی بند کر دیے جائیں گے جن میں کسی یُوزر نے بیرون برطانیہ ہونے کے باوجود یا ظاہر کرنے کی کوشش کی ہو گی کہ وہ برطانیہ میں ہے یا بی بی سی کی کسی بھی سروس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ہوگی۔

3- آپ کا تحفظ:

آپ کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے یا کسی دوسرے شخص کے ذاتی کوائف بی بی سی کمیونیٹی میں شریک دیگر لوگوں تک نہ پہنچائیں۔

4- قانونی ضروریات:

٭توقع کی جاتی ہے کہ آپ بی بی سی کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ کوئی بھی تضحیک آمیز یا غیر قانونی مواد شئر نہیں کریں گے۔ مذکورہ مواد میں ٹیکسٹ، تصاویر، گرافکس، ویڈیوز، پروگرامز اور آڈیوز شامل ہیں۔

٭کسی مواد کو کسی بھی غیر قانونی حرکت کروانے کی نیت سے بی بی سی کمیونیٹیز کے ممبران کے ساتھ شئر کرنے پر سختی سے پابندی ہو گی۔

٭آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ بی بی سی کمیونیٹیز کے ساتھ صرف وہی مواد شیئر کریں گے جو خود آپ کی تخلیق ہو گا۔ آپ پر لازم ہے کہ بی بی سی یا کسی تیسرے فریق کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی نہ کریں اور نہ ہی نقل کریں۔

5- اگر آپ کی عمر سولہ برس سے کم ہے: ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ بی بی سی کمیونیٹیز میں شرکت سے پہلے آپ اپنے والدین یا سرپرست سے ایسا کرنے کی اجازت لے لیں۔

٭کسی بھی صورت میں اپنی ذات کے بارے معلومات، مثلاً اپنے سکول کا نام، اپنا ٹیلیفون نمبر، اپنا مکمل نام، اپنا گھر کا پتہ یا اپنا ای میل ایڈریس وغیرہ کسی پر ظاہر نہ کریں۔

کمیونیٹی رُولز کی خلاف ورزی: کمیونیٹی رولز کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کو ایک ای میل بھیجی جائے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ بی بی سی کمیونیٹی میں آپ کا مواد کیوں شائع نہیں کیا گیا یا اس میں ترمیم کیوں کی گئی۔ اس ای میل میں یہ وارننگ بھی شامل ہوگی کہ اگر آپ نے کمیونیٹی رُولز کی خلاف ورزی جاری رکھی تو آپ کے اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ اس کارروائی میں یہ ہو سکتا ہے کہ اشاعت سے پہلے آپ کے مواد کی جانچ پڑتال ہوگی یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے مواد شائع کرنے پر عارضی یا مستقل پابندی لگا دی جائے۔

اگر آپ بی بی سی کمیونیٹیز میں کوئی غیر مناسب مواد بھیجتے ہیں یا کسی قسم کی خلل اندازی کرتے ہیں اور بی بی سی محسوس کرتی ہے کہ آپ کا روّیہ غیر مناسب ہے تو بی بی سی کے پاس آپ کے بارے میں جو بھی معلومات ہوں گی، ہم انہیں استعمال میں لاتے ہوئے آپ کو اس روّیے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اس میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کے سکول، دفتر یا آپ کے ای میل پرووائیڈر کو مطلع کریں کہ آپ غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

بی بی سی اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے یا بی بی سی پر کھولے گئے کسی اکاؤنٹ کو جب چاہے بند کر دے۔

(واپس پہلے صفحہ پر)

ڈِس کلیمر اور ہماری جانب سے تلافی کی حدود:

بی بی سی کمیونیٹیز پر شائع ہونے والا زیادہ تر مواد عوام الناس کا بھیجا ہوا ہوتا ہے، یوں مطبوعہ مواد عوام الناس کی آراء یا خیالات پر مشتمل ہوتا ہے اور اس سے بی بی سی یا بی بی سی ورلڈ وائیڈ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ بی بی سی اور نہ ہی بی بی سی ورلڈ وائڈ، بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی آرا اور تاثرات کی ذمہ دار ہوں گے اور نہ ہی بی بی سی ایسی کسی تیسری سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے جس پر آپ بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ذریعے جا سکتے ہیں۔ بی بی سی اردو ڈام کام پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کا موجود ہونے کا مطلب یہ ہرگِز نہیں ہے کہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام اُس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

٭بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد، معلومات، لوگوں اور مقامات کے نام، تصاویر، گرافکس اور بی بی سی کے لوگوز اور آئیکونز وغیرہ 'جیسا ہے' اور 'جس حالت میں دستیاب ہے' کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ بی بی سی اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ یہ مواد ہمیشہ بروقت اور مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور ہماری ویب سائیٹ ہر حال میں کام کر رہی ہو گی۔ اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بی بی سی پر شائع ہونے والا مواد طباعت کے وقت درست ہو، تاہم بی بی سی اس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کبھی بھی غیردرست ہونے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

٭مذکورہ بالا شرائط کے تحت بی بی سی اپنی کسی کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں کسی تلافی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ بی بی سی مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی تلافی کا ذمہ دار نہیں گا: (ا) ڈیٹا کا ضائع ہو جانا (ب) کسی متوقع نفع کا نہ ہونا (ج) کسی کاروبار میں نقصان (د) کسی منافع بخش موقع کا ضائع ہو جانا (ر) اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا (س) کسی تیسرے فریق کو نقصان یا (ش) بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے کسی اقدام کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان کی صورت میں بھی بی بی سی ذمہ دار نہیں ہو گا۔

٭بی بی سی اور بی بی سی ورلڈ وائیڈ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر دستیاب کمپیوٹر فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا ان میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا جائے گا، یا یہ کہ بی بی سی اردو ڈاٹ اور اس کی سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شایع ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی وائرس چیک کا بندوبست خود کریں گے۔

(واپس اوپر جائیے)

عمومی شرائط:

اگر مندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، بی بی سی ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔

اگر کبھی بی بی سی اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے بی بی سی کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔

٭بی بی سی اردوڈاٹ کام کا استعمال انگلینڈ کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو انگلینڈ کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف انگلینڈ کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔

(واپس اوپر جائیے)

بی بی سی کی شرائط کی تفصیل اور ان میں تازہ ترین ترامیم کے لیے ہماری مرکزی ویب سائٹ پر جایے۔

اگر آپ ہماری شرائط سے متعلق کوئی خاص سوال پوچھنا چاہیں تو براہ کرم ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجیے:urduonline@bbc.co.uk