عام سوالات

آپ نے بی بی سی کی اس ویب سائٹ پر اشتہارات کیوں متعارف کروائے ہیں؟

اپنی صحافت کو تقویت دینے اور لائسنس دہندگان پر بوجھ کم کرنے کے لیے بی بی سی نے برطانوی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ورلڈ سروس کی بعض سروسز پر محدود تعداد میں اشتہارات دیے جائیں۔ فی الحال کئی زبانوں کی ویب سائٹوں اور برلن میں مقامی ایف ایم ریڈیو پر اشتہارات پیش کیے جائیں گے۔

میں برطانیہ میں ہوں لیکن میں پھر بھی بی بی سی کی ویب سائٹوں پر اشتہار دیکھ سکتا ہوں۔ ایسا کیوں ہے؟

ہم اس بات کی پوری کوشش کرتے ہیں کہ صرف برطانیہ سے باہر کے صارفین ہی یہ اشتہارات دیکھ پائیں، اور اس مقصد کے لیے ہم جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اگر آپ کو برطانیہ کے اندر بی بی سی کی کسی ویب سائٹ پر اشتہار نظر آ رہے ہیں تو ازراہِ کرم ہمیں اس کے بارے میں جلد از جلد ای میل کے ذریعے مطلع کر دیں۔

میں اشتہارات کے سلسلے میں بی بی سی سے کیسے رابطہ کروں؟

urduonline@bbc.co.uk

بی بی سی پر آنے والے اشتہارات کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل پتوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں:

آپ بی بی سی پر اشتہارات دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں (انگریزی میں)۔

http://advertising.bbcworldwide.com

ہم اس بات کا فیصلہ کیسے کرتے ہیں کہ ہماری ویب سائٹوں پر کون سے اشتہار دیے جائیں؟

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں (انگریزی میں)۔

http://www.bbc.co.uk/privacy/cookies/international