ہاؤس قوانین

نیچے دیے گئے ہاؤس قوانین دو حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ پہلے حصے میں شامل قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں اکاؤنٹ کی فوری معطلی اور آپ کے خلاف حکام یا متاثرہ فرد یا گروہ کی جانب سے قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ یاد رکھیے کہ غیر معمولی حالات کے سوا بی بی سی اس بات کی پابند ہے کہ وہ آپ کی رجسٹریشن معلومات یا آپ کا آئی پی پتہ یا دونوں حکام کو فراہم کرے۔

  • برائے مہربانی مہذب، پرمذاق اور متعلقہ پیغامات ارسال کریں۔
  • توہین آمیز تبصرہ وہ ہے جس سے کسی فرد یا تنظیم کی ساکھ پر حرف آئے۔ اگر آپ کے خلاف ایسے کسی تبصرے کی بنیاد پر قائم کیا گیا مقدمہ کامیاب ہو جائے گا تو آپ کو نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔
  • کوئی ایسا پیغام بھیجنے کی اجازت نہیں جس کے نتیجے میں توہینِ عدالت یا آپ کے خلاف عدالتی کارروائی کا خدشہ ہو۔
  • لوگوں کو نسلی یا مذہبی تعصب سمیت کسی بھی جرم کی ترغیب دینے کی اجازت نہیں۔
  • عدالت کی حکم عدولی کی اجازت نہیں: مثلاً آپ کسی ایسے شخص کا نام یا اس کی جائے پناہ کے بارے میں اندازے نہیں لگا سکتے جس کے بارے میں عدالت نے معلومات خفیہ رکھنے کا حکم دیا ہو۔
  • کوئی بھی ایسا مواد نہ بھیجیں جسے آپ نے کہیں سے نقل کیا ہو اور آپ کے پاس اس کے جملہ حقوق نہ ہوں۔
  • کوئی بھی ایسا مواد جو غیر قانونی، دھمکی آمیز، بد تہذیب، نقصان دہ، ملحدانہ، جنس سے متعلق، نسل پرست ہو یا کسی قسم کا بھی قابلِ اعتراض مواد بطور پیغام بھیجنے کی اجازت نہیں۔
  • اگرچہ نیچے دیے گئے ہاؤس قوانین کی خلاف ورزی سے آپ کے خلاف عدالتی کارروائی ہونے کا خدشہ کم ہے تاہم یہ قوانین آپ کی اور دوسرے لوگوں کی حفاظت اور قانون شکنی سے بچنے کے لیے ضروری ہیں۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کی ممبر شپ معطل کر دی جائے گی۔
  • گالیوں کی اجازت نہیں: ہر عمر کےافراد ’ آپ کی آواز‘ پر پیغامات بھیجتے ہیں اور پڑھتے ہیں ۔ لہذٰا ایسے پیغامات نہ بھیجیں جن میں ناشائشتہ زبان استعمال کی گئی ہو اور وہ دوسروں کی دل آزاری کا باعث ہو۔
  • نو سپیمنگ، فلڈنگ: ایک ہی پیغام یا بے حد ملتے جلتے پیغامات کو ایک مرتبہ سے زیادہ نہ بھیجا جائے۔
  • ذاتی معلومات: اپنی یا کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات مثلاً ٹیلیفون نمبر، گھر کا پتہ، ای میل پتہ، دفتر کا پتہ وغیرہ ظاہر کرنا قابلِ قبول نہیں اور برائے مہربانی کسی قسم کا ڈاک کا پتہ بھی نہ فراہم کریں۔ یہ آپ کی اور یہ سروس استعمال کرنے والے ہر دوسرے افراد کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔
  • صرف متعلقہ پیغامات بھیجیں۔’آپ کی آواز‘ پر ہونے والا ہر فورم یا مباحثہ اس دن کی کسی خاص کہانی یا موضوع پر ہوتا ہے۔ وہ پیغامات جو اس موضوع سے متعلق نہیں ہوں گے اس مباحثے کی اہمیت کو کم کردیں گے اس لیے انہیں حذف کیا جاسکتا ہے۔
  • آپ کسی بھی قسم کی اشیاء یا خدمات کی تشہیر یا کسی خاص یو آر ایل (ویب سائٹ) پر جانے کا مشورہ دینے کے مجاز نہیں۔ اگر آپ جاری مباحثے یا فورم سے متعلق کسی اچھی ویب سائٹ کے بارے میں جانتے ہیں تو ’ہم سے رابطہ کریں‘ کے لنک کی مدد سے ’آپ کی آواز‘ کے میزبان سے رابطہ کریں۔
  • صرف اردو زبان استعمال کریں: اردو کے علاوہ کسی بھی زبان میں آنے والے تمام پیغامات تلف کیے جا سکتے ہیں تاہم عام خیر مقدمی کلمات دیگر زبانوں میں بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
  • غلط شناخت ظاہر کرنے کی اجازت نہیں: کسی بھی فرد جن میں فورم کے دیگر ممبران بھی شامل ہیں، کی نقالی قابل قبول نہیں۔
  • ناشائشتہ نام ( فحش یا اشتعال انگیز) رکھنا ناقابلِ قبول ہے۔

کاپی رائٹ اور قانون:

آپ کے بھیجے جانے والے پیغامات، مراسلوں یا تصاویر کے کاپی رائٹ حقوق آپ کے پاس ہیں تاہم آپ بی بی سی کو بھی ان کے مکمل، بنا رائلٹی، غیر خصوصی، سب لائسنس ایبل حقوق دینے پر رضامند ہیں اور آپ نے بی بی سی کو یہ حق بھی دیا ہے کہ وہ انہیں اپنی مرضی سے استعمال یا تبدیل کر سکتی ہے یا اس مواد کا ترجمہ کر سکتی ہے، اسے چھاپ سکتی ہے، اس میں تبدیلی کر سکتی ہے، اسے تقسیم کر سکتی ہے، نشر کر سکتی ہے اور وہی اس کے جملہ حقوق بشمول تشہیری اور نشریاتی حقوق رکھتی ہے۔

اگر آپ بی بی سی کو یہ حق نہیں دینا چاہتے تو بہتر ہے کہ آپ اپنا کام اس ویب سائٹ پرنہ بھیجیں۔

اس سائٹ پر مواد بھیجنے کی صورت میں آپ کو اس بارے میں یقین ہونا چاہیے ہونا چاہیے کہ بھیجا گیا مواد :

1۔ آپ کا ذاتی کام ہے اور آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ اسے اوپر دیے گئے تمام مقاصد کے لیے بی بی سی کے حوالے کر سکتے ہیں۔

2۔ توہین آمیز نہیں ہے۔

3۔ کسی قانون کے خلاف نہیں۔

آپ اس بات پر بھی متفق ہیں کہ اگر آپ اوپر دی گئی گارنٹی کی پاسداری نہیں کرتے تو آپ بی بی سی کے ذمے تمام قانونی اور دیگر اخراجات کی ادائیگی اور نقصانات کی تلافی کے ذمہ دار ہوں گے۔

آپ اس بات پر بھی متفق ہیں کہ آپ کا بھیجا گیا جو بھی مواد بی بی سی سائٹ پر شائع ہوگا اس پر آپ کو کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہوگا۔

آپ کسی بھی قسم کا توہین آمیز یا غیر قانونی مواد نہیں بھیج سکتے۔ اس مواد میں ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیو اور آڈیو سب شامل ہیں۔ کسی بھی پیغام کو کوئی بھی غیر قانونی قدم اٹھانے کی غرض سے بھیجنا سختی سے منع ہے۔

آپ کسی تیسرے فرد کے حقوق بشمول کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک، تجارتی راز، ذاتیات، ذاتی، تشہیری اور مالکان حقوق کی خلاف ورزی اور سرقہ کے مرتکب نہیں ہوں گے۔

آپ کاپی رائٹ سے متعلق مزید معلومات یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ان قواعد وضوابط اور اس سائٹ پر مخصوص مواد سے متعلق کہیں اور دیے گئے دیگر قواعد میں اختلاف ہے تو یہ قواعد قابلِ عمل سمجھے جائیں۔

آپ کی ذاتی معلومات

اگر آپ ہمارے پاس رجسٹر ہوتے ہیں تو ہمارے رجسٹریشن نظام کے لیے آپ کے ای میل پتے کی ضرورت پڑتی ہے تاہم ہم ان معلومات کو صرف مباحثوں یا فورم میں آپ کی شمولیت کے موقع پر آپ کی شناخت اور دیگر انتظامی مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔ تاہم وقتاً فوقتا ہم مواد بھیجنے والے چند افراد سے متعلقہ ریڈیو اور ٹی وی پروگراموں میں شرکت کی بھی درخواست کریں گے۔ بی بی سی 1998 کے ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ پر عمل پیرا ہے۔

اگر آپ سولہ برس سے کم عمر ہیں

ہرعمر کے افراد کو ’آپ کی آواز‘ سائٹ پڑھنے اور استعمال کرنے کی اجازت ہے تاہم بچوں کے بچاؤ کے مدِ نظر سولہ سال سے کم عمر افراد کو ممبر بننے کی اجازت نہیں۔ یہ افراد پیغام بھیج سکتے ہیں تاہم ان پیغامات کی ویب سائٹ پر اشاعت سے قبل’آپ کی آواز‘ کے میزبان ان کا جائزہ لیں گے۔

ڈسپلنری طریقہ

اگر آپ ان ہاؤس قوانین کی پاسداری میں ناکام رہتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کی ممبر شپ عارضی طور پر معطل یا ختم کی جا سکتی ہے۔ بی بی سی کسی بھی ممبرشپ اکاؤنٹ کو کسی بھی وقت اپنے ذاتی اختیارات کے تحت معطل یا ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔ معطلی کے دوران سائٹ پر واپس آ کر دوسرے نام سے ایک اور اکاؤنٹ بنانے کو ایک اور خلاف ورزی شمار کیا جائےگا اور آپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ بی بی سی کسی بھی وقت ، کسی بھی وجہ سے کوئی بھی پیغام تلف کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس پر لازم نہیں کہ بھیجا جانے والا کوئی بھی مواد شائع کرے۔

شکایت کا نظام

شکایاتی نظام کاغلط استعمال نہ کریں: برائے مہربانی شکایاتی نظام کا غلط استعمال نہ کریں۔ اس نظام کا مقصد ’آپ کی آواز‘ کے میزبان کو خلافِ قوانین مواد کے بارے میں مطلع کرنا ہے۔ شکایتی نظام بی بی سی کے پروگراموں، خدمات یا بی بی سی کوریج سے متعلقہ شکایات بھیجنے کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا۔ برائے مہربانی اس نظام کو ہجّے کی غلطیوں اور پیغامات کے مسلسل بھیجے جانے جیسے معاملات کے بارے میں بھی خبردار کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ جو فرد بھی اس نظام کے بارہا غلط استعمال کا مرتکب پایاجائے گیا اس کا اکاؤنٹ معطل کیا جا سکتا ہے۔

موڈریشن

ایک نیوز آرگنائزیشن ہونے کے ناطے ہم مختلف معاملات پر خبر دیتے ہیں اور ان میں سے بہت سے معاملات کا تعلق بلاواسطہ طور پر پڑھنے والے کے جذبات سے بھی ہوتا ہے۔ ہمارے پڑھنے والے مختلف پس منظر اور جگہوں سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایک غیر جانبدارانہ اور متوازن خبر فراہم کریں۔

ہم معلوماتی اور دلچسپ مباحثوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہمارا خیال ہے کہ کچھ موضوعات پر ہونے والی گفتگو پر ادارتی نظر رکھنے کی ضرورت ہو سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم مباحثوں پر نظر رکھنے کے لیے درج ذیل اقسام کی نگرانی متعارف کروا رہے ہیں۔

پری موڈریشن:

’پری موڈریشن میں ‘ میں ہر وہ پیغام جو کہ مکمل طور پر نگرانی شدہ مباحثے یا فورم میں بھیجا جاتا ہے شائع ہونے سے قبل بی بی سی کے متعین کردہ میزبان کی نظر سے گزرتا ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ پیغامات شائع کرنا چاہتے ہیں تاہم روزانہ موصول ہونے ولے پیغامات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ بھیجے گئے تمام پیغامات شائع ہوں گے۔

پوسٹ موڈریشن:

اگر ایک گفتگو کی نگرانی ’پوسٹ موڈریشن‘ کے تحت ہو رہی ہے اور آپ ایک رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کا پیغام براہِ راست سائٹ پر شائع ہو جائے گا۔ تاہم اگر آپ ایک رجسٹرڈ صارف نہیں تو آپ کے پیغام کی اشاعت سے قبل بی بی سی کے متعین کردہ نگران کی جانب سے تصدیق ضروری ہے۔ تاہم ایک مرتبہ پھر ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ بھیجے گئے تمام پیغامات شائع ہوں گے۔

بی بی سی بالواسطہ طور سے شائع ہونے والی گفتگو کی نگرانی کرے گی اور ان تمام تبصروں کو حذف کر دے گی جو کہ ہاؤس قوانین سے متصادم ہوں گے۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ رجسٹر ہوں اور بلواسطہ نگرانی میں ہونے والے مباحثوں یا فورم کا فائدہ اٹھائیں۔

ری ایکٹو موڈریشن:

اس طریقہ کار میں ایک تبصرے کو اسی وقت دیکھا جائے گا اگر اس کے بارے میں کوئئ شکایت ہوگا۔ اس ویب سائٹ کے صارفین ’آپ کی آواز‘ کے صفحات پر ’تبصرے کی شکایت کریں‘ بٹن استعمال کرتے ہوئے کسی بھی تبصرے کی شکایت کر سکتے ہیں۔

کلِک بی بی سی کے قواعد و ضوابط دیکھیں

کلِک بی بی سی کی پرائیویسی پالیسی

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔