بی بی سی سلیکٹ: تکنیکی سوالات

اکثر پوچھے جانے والے تکنیکی سوالات

اگر آپ کو بی بی سی اردو سلیکٹ کو استعمال کرنے میں کوئی تکنیکی مسئلہ درپیش ہے تو ہم یہاں عام طور پر پیش آنے والے مسائل کے حل پیش کیے دیتے ہیں۔

جب میں ’اپ ڈیٹ‘ سلیکٹ کرتا / کرتی ہوں تو مجھے خبر کا متن تو نظر آتا ہے لیکن کچھ نئی خبروں کے ساتھ کی تصاویر دکھائی نہیں دیتیں۔ تصویر کی بجائے مجھے ایک ڈبہ نظر آتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے 'x or no picture‘۔

اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے فون کی میموری پر پابندی کی وجہ سے آپ فون پر صرف ٹیکسٹ میسج ہی سٹور کر سکتے ہیں۔ تصویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے مینیو میں ’گو آن لائن ‘ پر جائیں۔ اگر نیوز آرٹیکل اب بھی وہاں موجود ہو تو تصویریں دوبارہ ڈاؤن لوڈ ہوں گی۔

بی بی سی تک رسائی نہ ہونے کی دوسری وجہ فون نیٹ ورک پر صارفین کا رش بھی ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں تھوڑی دیر بعد کوشش کریں۔

بی بی سی اردو سلیکٹ سے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کا نشان آنا شروع ہوتا ہے لیکن اس کے بعد کچھ نہیں ہوتا۔

اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یا تو غلط ایکسیس پوائنٹ (اے پی این) استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے حل کے لیے آپ اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر جاوا سیٹنگز میں اپنے ایکسیس پوائنٹ (اے پی این) کو چیک کریں یا پھر مزید معلومات کے لیے اپنی فون کمپنی سے رابطہ کریں۔

بی بی سی تک رسائی نہ ہونے کی ایک وجہ فون نیٹ ورک پر صارفین کا رش بھی ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں تھوڑی دیر بعد کوشش کریں۔

بی بی سی اردو سلیکٹ سے نیٹ ورک تک رسائی کی کوشش کا نشان آنا شروع ہوتا ہے لیکن جواب آتا ہے: ’آپکی نیٹ ورک تک رسائی ممکن نہیں ہے‘۔

ایسی صورت میں اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر ایکسیس پوائنٹ (اے پی این) کو چیک کریں یا پھر اپنی فون کمپنی سے رابطہ کریں۔

کئی موبائل کمپنیاں جاوا ایپلیکیشن کو استعمال میں لا کر ڈبلیو اے پی ایکسیس پوائنٹ کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی کی اجازت نہیں دیتیں۔ اپنے انٹرنیٹ کی اے پی این کو کھولیں۔ اگر اس سے مسئلہ حل نہ ہو تو مزید معلومات کے لیے اپنی موبائل کمپنی سے رابطہ کریں۔

بی بی سی اردو سلیکٹ سے نیٹ ورک تک رسائی کی کوشش کا نشان آتا ہے لیکن پھر جواب ملتا ہے: ’جی پی آر ایس ڈیٹا سروس حاصل کریں‘ یا اسی سے ملتا جلتا جواب ملتا ہے۔

غلط ایکسیس پوائنٹ (اے پی این) کو استعمال کیا ہے۔ اپنے فون کی سیٹنگز کو چیک کریں یا فون کمپنی سے اپنے اے پی این کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

میرے فون پر بی بی سی اردو سیلیکٹ انسٹال ہے لیکن جب میں اسے چلانے کی کوشش کرتا / کرتی ہوں تو کچھ نہیں ہوتا۔

اس کی تین وجوہات ہو سکتی ہیں۔ شاید فون میں میموری زیادہ نہیں ہے۔ پرانے ڈیٹا (ایس ایم ایس، ایم ایم ایس، پکچرز، پروگرامز وغیرہ) کو ہٹائیں اور دوبارہ کوشش کریں۔

ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بی بی سی اردو سیلیکٹ کے ساتھ غلط اے پی این جڑی ہوئی ہے۔ اپنے فون کی یوزر گائیڈ دیکھیں جس میں لکھا ہوگا کہ جاوا کے لیے اے این پی کی سیٹنگز کیا ہونی چاہیں۔

یا پھر بی بی سی اردو سیلیکٹ کے ڈاؤن لوڈ یا انسٹالیشن کےدوران کوئی غلطی ہوئی ہے۔ ایپلیکیشن کو ڈیلیٹ کریں اور اسے پھر سے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں۔

میرے فون کے بی بی سی اردو سیلیکٹ پر صرف پرانی خبریں نظر آتی ہیں۔

مینیو میں جا کر ’اپ ڈیٹ‘ سیلیکٹ کریں۔ ہو سکتا ہے کہ فون میں فری میموری نہ ہو۔ پرانے ڈیٹا (ایس ایم ایس، ایم ایم ایس، پکچرز، پروگرامز وغیرہ) کو ہٹائیں اور دوبارہ کوشش کریں۔

مجھے ایس ایم ایس ملتا ہے مگر بی بی سی اردو سیلیکٹ انسٹال نہیں ہوتا۔

کیا آپ کے پاس جی پی آر ایس کی رواں سروس ہے؟ اپنے موبائل آپریٹر سے بات کر کے فون کی سیٹنگز اور اے پی این کو چیک کریں۔

کبھی کبھار، خصوصاً جب بہت سے صارفین سروس کو بیک وقت استعمال کر رہے ہوں، ڈیٹا کنکشن اتنا سست ہوتا ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ چل رہا ہے۔ اس آپریشن کو منسوخ کریں اور پھر کوشش کریں۔

فرہنگ:

اے پی این: آپ کے موبائل آپریٹر کے ’جی پی آر ایس‘ نیٹ ورک کا ایک مخصوص ریسورس، مثلاً services.vodafone.net

اگر آپ کو نہیں معلوم کہ کون سا اے پی این استعمال کرنا ہے تو اپنے آپریٹر سے پوچھیں۔

فرم ویئر: آپ کے فون کا ’آپریٹنگ سسٹم‘ بشمول ’جاوا ورچوؤل مشین‘ جو بی بی سی سیلیکٹ کو چلاتا ہے۔

جی پی آر ایس: ٹیکنالوجی جو موبائل نیٹورک پر ڈیٹا ارسال کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ موبائل ڈیٹا بھیجنے کے لیے استعمال کیے جانے والے دیگر نظاموں میں3G, 3.5G, HSDPA, Wi-Fi, Wi-Fi Max شامل ہیں۔

اسی بارے میں