بی بی سی اردو: زیبائش اور سہولتیں

بی بی سی اردو تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption نئے ڈیزائین، لے آؤٹ، زیادہ بہتر نیویگیشن اور جدید ظاہری زیبائش کے ساتھ

آج، جمعرات سے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ نئے ڈیزائین اور لے آؤٹ کے ساتھ زیادہ بہتر نیویگیشن اور جدید ظاہری صورت کے ساتھ اپنے مواد میں شریک ہونے کے کہیں زیادہ مواقع کے ساتھ آپ کے سامنے ہے۔

ہماری تمام تر خبریں اور فیچر آپ کو اسی طرح دستیاب رہیں گے لیکن صرف تبدیلی یہ ہے کہ اب انہیں پڑھنا، دیکھا اور سننا نسبتاً زیادہ آسان ہو گا۔ یعنی اب اس سائٹ پر پہلے سے ریکارڈ کیے گئے اور براہ راست ہونے والے آڈیو ویڈیو پروگراموں کو سننے اور دیکھنے میں زیادہ آسانی میسر آئے گی۔

نیا کیا ہے؟

نئی شکل

نئے ڈیزائن کے نتیجے میں روزانہ کی خبروں، آڈیو اور ویڈیوز کے لیے مزید گنجائش پیدا ہو گی۔ پہلے کی طرح ہم اب بھی بڑی خبروں سے تعلق رکھنے ہر طرح کے مواد کے بارے میں آپ کو صفحۂ اوّل پر ہی بتا سکیں گے۔

واضح لیبلنگ

اس کے نتیجے میں مختلف طرح کا مواد ہر صفحے پر آپ کو واضح اور نمایاں دکھائی دے گا۔

خبروں کے صفحے

خبروں کے صفحے اس طرح ترتیب پائیں گے کہ اگر آپ کسی بھی خبر کے ذریعے ویب پر آئیں گے تو آپ کو نہ صرف اس خبر سے متعلقہ خبروں کے بارے میں میں علم ہو جائے گا بلکہ ان تک رسائی کے لنک بھی اس خبر کے اندر یا آخر میں مل جائیں گے اور اس وقت ویب سائٹ پر موجود تمام نمایاں مواد بھی آپ کے سامنے ہو گا۔

ویڈیو

اب ویڈیو پلیئر قدرے بڑا ہے اور مواد کو بہتر کوالٹی کے ساتھ آپ کے سامنے لا سکتا ہے۔ آڈیو اور ویڈیو صفحات پر دوسرے ملٹی میڈیا مواد کے بارے میں بھی آپ کو نمایاں طور پتا چل سکے گا اور اگر آپ اس ملٹی میڈیا مواد تک رسائی حاصل کرنا چاہیں گے تو آپ کو کسی اور صفحے یا ویب سائٹ کے کسی اور حصے میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین

صفحۂ اوّل پر شایع ہونے والی تمام خبروں پر ان کی اشاعت کا وقت بھی دکھائی دے گا اور آپ کو باآسانی علم ہو سکے گا کہ کون سی خبر نئی ہے اور کون سی کب اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

شراکت

فیس بُک، ٹوئٹر اور دوسرے سوشل نیٹ ورکس پر خبروں اور دوسرے مواد میں دوستوں کو شریک کرنے میں اب کہیں زیادہ تیزی اور سہولت ہو گی۔

ہم چاہیں گے آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کو سائٹ کا نیا ڈیزائین کیسا لگا ہے اس کے لیے آپ ‘ہم سے رابطہ کریں’ کے سیکشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔