بی بی سی اردو کے پارٹنر

بی بی سی اردو کے مواد اور پروگراموں کو مختلف ریڈیو سٹیشنوں، ٹی وی چینل اور ویب سائٹ پر پیش کیا جاتا ہے۔

ان اداروں کے ساتھ شراکت سے ہمیں وسیع تر پیمانے پر سامعین کو اپنے مواد سے متعارف کروانے کا موقع ملتا ہے۔ اب ہمارا مواد اور پروگرام مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر دیکھے یا سنے جا سکتے ہیں۔

بی بی سی اردو سروس دنیا بھر میں ایسے پارٹنرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے جو معیاری مواد اور سامعین کے اعتماد پر پورا اترنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں شراکت یا تعاون کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے askbbcurdu@bbc.co.uk پر ای میل کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ٹی وی پارٹنر

تصویر کے کاپی رائٹ Aaj

آج نیوز

آج نیوز پاکستان کے بڑے اخباری پبلشر بزنس ریکارڈر گروپ کا حصہ ہے جس کے تحت اخبار بزنس ریکارڈر گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں شائع ہو رہا ہے۔

آج نیوز 24 گھنٹے نیوز اور کرنٹ افئیرز کے پروگرام نشر کرتا ہے۔

ویب پارٹنرز

آج نیوز پاکستان کے بڑے اخباری پبلشر بزنس ریکارڈر گروپ کا حصہ ہے جس کے تحت اخبار بزنس ریکارڈر گذشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں شائع ہو رہا ہے۔

آج نیوز 24 گھنٹے نیوز اور کرنٹ افئیرز کے پروگرام نشر کرتا ہے جبکہ اس کی ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں شائع کی جاتی ہیں۔ آپ بی بی سی اردو کی خبریں اب آج نیوز کی ویب سائٹ پر بھی پڑھ سکتے ہیں۔

ایف ایم پارٹنر

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

آواز ایف ایم 105

آواز ایف ایم نے اپنی نشریات کا آغاز 2003 میں گجرات سے کیا اور اب یہ ریڈیو سٹیشن پاکستان کا سب سے بڑا پرائیوٹ ریڈیو نیٹ ورک ہے جس کے ریڈیو سٹیشن اب گوجرانوالہ، شیخوپورہ، بھلوال، سرگودھا، صادق آباد، خان پور، لیاقت پور، جھنگ، پاکپتن، راجن پور، بھاولپور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

ہم ایف ایم 106.2

ہم ایف ایم 106.2 ہم ایف ایم پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے نشریات دکھانے والا ایک پرائیویٹ ریڈیو سٹیشن ہے۔ اس پر پاکستانی اور بالی وڈ کی موسیقی پر مبنی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں اور کرکٹ پر لائیو کمنٹری بھی پیش کی جاتی ہے۔ ہم ایف ایم شمل میڈیا سروسز کی ملکیت ہے اور 2005 سے نشریات پیش کر رہا ہے اور اس کے سٹیشن اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور سکھر میں ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

اپنا کراچی ایف ایم 107

اپنا کراچی ایف ایم 107گزشتہ دس سال سے کراچی کے سامعین کا مقامی ریڈیو سٹیشن ہے۔ اس پر آپ کراچی کے بارے میں معلوماتی اور دلچسپ پروگراموں کے ساتھ کرکٹ، موسیقی، معلوماتی اور مذہبی پروگرام سن سکتے ہیں۔ یہ ریڈیو چینل کراچی کے اہم ایف ایم ریڈیو سٹیشنز میں سے ایک ہے۔ کراچی کے علاوہ اپنا ایف ایم کے لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں بھی ریڈیو سٹیشن ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

ریڈیو جیوے پاکستان

ریڈیو جیوے پاکستان ایف ایم 97 / 98 / 99 / 100چار ریڈیو سٹیشنز پر مشتمل نیٹ ورک ہے جس کی نشریات جنوبی پنجاب میں خانیوال، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور رحیم یار خان میں ڈیڑھ سو سے دو سو کلومیٹر کے دائرے میں سنی جاتی ہیں۔ یہ ایف ایم سٹیشن اردو کے علاوہ سرائیکی، پنجابی اور انگریزی زبان میں بھی پروگرام پیش کرتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

ہائی وے ایف ایم

ہائی وے ایف ایم 91/92میوزک ہائی وے ایف ایم مختلف اصناف کی موسیقی نشر کرتا ہے اور اپنی نشریات مختلف زبانوں میں پیش کرتا ہے جس میں اردو، پنجابی، سندھی، سرائیکی اور انگریزی شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

ریڈیو دلبر ایف ایم

ریڈیو دلبر ایف ایم 93، 94 چارسدہ اور صوابی میں قائم دو ریڈیو سٹیشنز ہیں۔ ان کی نشریات صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سنی جا سکتی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

روز ایف ایم 90 نے اپنی نشریات کا آغاز 2007 سے کیا اور اس وقت یہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے میرپور اور بھمبر سے اپنی نشریات پیش کرتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

آپ کی آواز ایف ایم 92

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

سپر ایف ایم 90صوبہ

پنجاب کے ضلع بہاولنگر سے نشریات پیش کرتا ہے اور اس کی نشریات جنوبی پنجاب میں 23 شہروں اور قصبوں میں سنی جاتی ہیں۔ اس علاقے میں تقریباً 75 لاکھ افراد کو سپر ایف ایم 90 کی نشریات تک رسائی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

سولو ایف ایم 88 / 89

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

سُر ایف ایم 102

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

جیو کشمیر 96

ہم آواز ایف ایم 90

راوی ایف ایم 88 / 88.2