ملٹی میڈیا سے متعلق سوال و جواب

میں اپنے فون پر آڈیو اور ویڈیو کیسے دیکھ سکتا ہوں؟

بی بی سی کی ویڈیوز یا آڈیو دیکھنے اور سننے کے لیے آپ کے پاس مناسب فون سیٹ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ آپ کا سِم کارڈ بھی ایکٹیویٹ ہونا چاہیے تاکہ آپ کا فون ڈیٹا وصول کر سکے۔ مزید معلومات کے لیے اپنے نیٹ ورک سے رجوع کریں۔

میں کون سی فائلیں ڈاؤن لوڈ کر سکتا / کر سکتی ہوں؟

آپ ہماری موبائل سائٹ سے تھری جی پی، ایم پی فور اور ایم پی تھری فائلیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ہماری ویب سائٹ سے مواد دیکھننے/ سننے پر کتنا خرچ آتا ہے؟

بی بی سی آپ سے اس سہولت کی کوئی رقم وصول نہیں کرتی۔ تاہم آپ کے فون کا نیٹ ورک ڈیٹا کے استعمال کی مناسبت سے آپ سے رقم وصول کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے اپنے نیٹ ورک کے آپریٹر سے رجوع کریں۔

بی بی سی ڈیٹا کی منتقلی اور آڈیو/ویڈیو فائلوں کے سننے / دیکھنے کے نتیجے میں آپ کے فون کو پہنچنے والے کسی نقصان کی ذمے دار نہیں ہے۔

میں سننے / دیکھنے پر آنے والے خرچ کو کیسے محدود رکھ سکتا ہوں / رکھ سکتی ہوں؟

ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ پر آنے والے خرچ کو کم کرنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل کام کر سکتے ہیں:

سائٹ اپنے کمپیوٹر پر دیکھیں۔ ہمارے ویڈیو کلپ عام طور پر ہماری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ڈیٹا بنڈل حاصل کریں۔ اگر آپ اپنے نیٹ ورک سے ماہانہ ڈیٹا بنڈل خرید لیں تو اس سے آپ کا خرچ کم ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے اپنے نیٹ ورک کے آپریٹر سے رجوع کریں۔وائی فائی استعمال کریں: بہت سے جدید موبائل فونز میں وائی فائی کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے موبائل کے نیٹ ورک کی بجائے وائی فائی ہاٹ سپاٹ استعمال کریں تو اس سے بھی آپ کا خرچ بچ سکتا ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے فون میں وائی وائی ہے یا نہیں، اپنے فون کی کمپنی یا نیٹ ورک سے رابطہ کریں۔بلو ٹوتھ استعمال کریں: بی بی سی موبائل پر بعض ویڈیو لاک نہیں ہوتیں، اور آپ انھیں بلو ٹوتھ کے ذریعے کسی دوسرے فون کو بھیج سکتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

یہ آپ کے ڈیٹا کنیکشن کی رفتار پر منحصر ہے۔ لمبے دورانیے کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لگائے گی۔

کیا میں آواز کا معیار بہتر بنا سکتا ہوں / سکتی ہوں؟

بعض موبائل فونز میں موجود سپیکر کی آواز بہت کم ہوتی ہے۔ ایسے موقعے پر ہیڈ فون استعمال کریں۔

کیا میں بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام اپنے فون پر براہِ راست سن سکتا ہوں / سن سکتی ہوں؟

فی الحال بی بی سی اردو ڈاٹ کام براہِ راست سٹیریمنگ کی سہولت فراہم نہیں کر رہی۔