ٹاکنگ پوائنٹ: اختر مینگل سے سوال پوچھیں

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 12 اکتوبر 2012 ,‭ 11:44 GMT 16:44 PST

اختر مینگل نے چھ نکات پیش کیے ہیں۔

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور بلوچ قوم پرست رہنما اختر مینگل اتوار چودہ اکتوبر کو بی بی سی اردو سروس کے پروگرام ٹاکنگ پوائنٹ میں مہمان ہوں گے۔

اختر مینگل نے، جو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ہیں، ابھی حال ہی میں بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لیے چھ نکاتی فارمولا پیش کیا ہے۔ وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ میں بلوچستان کے حالات پر سماعت مثبت عمل ہے کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بلوچ لوگوں کا موقف سنا گیا ہے۔

ٹاکنگ پوائنٹ میں اختر مینگل سے بلوچستان کے حالات اور مسائل کے حل کے بارے میں سوالات کریں گے۔

آپ بھی ان سے کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو نیچے دیےگئے نمبروں پر فون کر کے اپنا نام، ٹیلی فون نمبر اور مختصر سوال ریکارڈ کروا دیں جس کے بعد ہم خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

پاکستان کے اندر سے کال کرنے کے لیے ہمارا ٹول فری نمبر 22275 0800

پاکستان کے باہر سے آپ اس نمبر پر فون کر سکتے ہیں: 0092512611139 (یہ نمبر ٹول فری نہیں ہے)

Virtual keyboard

ہم سے رابطہ کریں

* مطلوبہ فیلڈز کی نشاندہی

اگر آپ ای میل کے ذریعے اپنا سوال بھیجنا چاہیں تو ذیل میں دیے گئے آن سکرین کی بورڈ کو استعمال کریں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔