اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ملالہ کی حالت تسلی بخش ہے‘ آئی ایس پی آر

پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجواہ نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کے دل کی دھڑکن، نبص اور بلڈ پریشر صحیح ہے اور مجموعی طور پر اُن کی حالت تسلی بخش ہے۔ بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملالہ ابھی مصنوعی تنفس پر ہیں۔