ٹاکنگ پوائنٹ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 دسمبر 2012 ,‭ 18:18 GMT 23:18 PST

پاکستان میں امن عامہ اور انسدادِ پولیو کی مہم کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران رضاکار کارکنوں پر کراچی اور پشاور میں حملوں میں نو رضاکار ہلاک ہوئے۔

پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی رضاکار خواتین کا قصور کیا تھا؟ اور حکومت اتنی بے بس کہ حملے آوروں کا نام لینے سے کتراتی ہے؟ کیا سکیورٹی اور اینٹلیجنس ایجنسیاں ناکام ہوگئی ہیں؟

بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کی انسدادِ پولیو کی مہم اب معطل کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں امن عامہ اور انسدادِ پولیو کی مہم کا مستقبل کیا ہے؟ ایسے سوالات کے جواب کے لیے بی بی سی نے اتوار تیئس دسمبر کو سیربین کے ٹاکنگ پوائنٹ میں شرکت کے لیے دعوت دی ہے وزیرِ اعظم کی خصوصی مشیر بیگم شہناز وزیر علی، جامعہ بنوریہ کراچی کے مفتی محمد نعیم اور سینیئر صحافی عباس ناصر کو۔

آپ بھی ان سے سوال کریں ہمارے ٹیلی فون پر۔ پاکستان سے کال کرنے کے لیے ٹول فری نمبر ہے 080022275۔ پاکستان سے باہر سے کال کرنے کے لیے ہمارا نمبر ہے 0092512611139۔ یہ نمبر ٹول فری نہیں ہے۔

آپ ان سے اپنے سوالات ٹوئٹر اور فیس بک پر بی بی سی کے صفحات کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں جن کا پتہ ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر دیا گیا ہے۔

Virtual keyboard

ہم سے رابطہ کریں

* مطلوبہ فیلڈز کی نشاندہی

اگر آپ ای میل کے ذریعے اپنا سوال بھیجنا چاہیں تو ذیل میں دیے گئے آن سکرین کی بورڈ کو استعمال کریں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔