کل کی دنیا کیسی ہو گی؟

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 31 جنوری 2013 ,‭ 13:27 GMT 18:27 PST

کل کی دنیا کیسی ہو گی؟ آپ کا دنیا بھر کے مستقبل کے بارے میں کیا تصور ہے؟ ہمیں اس کے بارے میں بتائیے۔ آپ اس سلسلے میں اینی میشن، فوٹوگرافی، ڈرائنگ، پینٹنگ، فلم، غرض کہ کوئی بھی صوتی، بصری میڈیم استعمال کر سکتے ہیں۔

اس ’کل کیا ہو گا‘ کے موضوع کو اپنی مرضی کے کسی بھی آپ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے گھر، باہر، دفتر، کسی بھی جگہ کے بارے میں بتا سکتے ہیں کہ مستقبل میں ان کی کیا شکل ہو گی۔ مستقبل میں انسان کیسے نظر آئیں گے، ان کا رہن سہن کیا ہو گا، آپسی میل جول کیا ہو گا، کیا کھائیں پیئیں گے، کیسے سفر کریں گے، اور ہماری زمین کیسے دکھائی دے گی۔ اس زمانے میں کیا ایجادات ہوں گی۔

ہمیں اس ضمن میں طبع زاد اور تخلیقی کام کی ضرورت ہے۔ ہم ایسے کام کا انتخاب کریں گے جس میں جذبے کی فراوانی ہو اور جو دیکھنے میں بھی شان دار ہو۔

ہم نے پہلے ہی چھ ممتاز فنکاروں، فوٹوگرافروں، فلمسازوں، اور اینی میٹروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمیں مستقبل کے بارے میں اپنے تصورات سے آگاہ کریں۔ آپ ان کی تخلیقات اسی صفحے پر دیکھ سکیں گے۔ اس مقابلے کو دو شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سٹل اور متحرک تصویریں (زیادہ سے زیادہ لمبائی 50 سیکنڈ)۔ ہر شعبے میں سے ایک فاتح کا اعلان کیا جائے گا۔

ہر براعظم سے ایک ایک ماہر جج چنا گیا ہے جو دونوں شعبوں میں بہترین تخلیقات کا انتخاب کریں گے۔ آپ ججوں کے بارے میں کلِک اس صفحے پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مقابلے کی آخری تاریخ آٹھ مارچ 2013 کو جی ایم ٹی کے مطابق دس بجے صبح ہے۔ ہر شعبے کے فاتح کو اپنی مرضی کا 3900 ڈالر تک مالیت کا لیپ ٹاپ بطورِ انعام دیا جائے گا۔

تمام تخلیقات کو مندرجہ ذیل شعبوں میں جانچا جائے گا:

  1. تخلیقیت
  2. بصری تاثر
  3. موضوع کی ندرت
  4. جذباتی اثر
  5. تصور کی متعلقہ میڈیم کے ذریعے پیش کش

آپ اینی میشن، ویڈیو، فوٹو، ڈرائنگ، یا کسی اور میڈیم کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تخلیقات ہمیں اس کلِک صفحے پر جا کر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

اپنی تخلیق بھیج کر آپ بی بی سی کو دنیا بھر میں رائلٹی فری، نان ایکسکلوسیو، سب لائسن ایبل حقوق دیں گے۔ بی بی سی اس تخلیق کو استعمال، شائع، اور ایڈٹ کر سکے گی۔ آپ اس بارے میں کلِک مکمل معلومات اس صفحے پر حاصل کر سکتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔