آپ کی تصاویر: ’آپ کی عید‘

آپ کی آڈیو، ویڈیو اور تصاویر
Image caption آپ کی آڈیو، ویڈیو اور تصاویر

یہ ڈیجینل فوٹوگرافی کا دور ہے اور وہ دن گئے جب کیمروں میں فلم رول استعمال ہوتے تھے، تصاویر دھلوائی جاتی تھیں، نیگٹیو سمبھال کر رکھے جاتے تھے اور تصاویر البمز میں سجائی جاتی تھیں۔ فلم رول تو دور کی بات اب کیمرے کی ضرورت بھی کم پڑتی ہے اور موبائل فون یا سمارٹ فون یہ کام بخوبی کرتے ہیں۔

ہم ’آپ کی عید‘ کے عنوان سے ایک خصوصی فوٹو گیلری اگلے ایک دو روز میں شائع کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی عید کی تصاویر کے ساتھ اس تصویر سے متعلق مختصر تفصیل ہمیں لکھ بھیجئے۔ ہم آپ کی یادگار تصاویر آپ کے نام کے ساتھ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع کریں گے۔

براہِ مہربانی تصویر بھیجنے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں:

1: صرف دیے گئے موضوع پر تصاویر بھیجیں۔

2: ہر تصویر کے ساتھ جگہ کا نام اور ایسی تفصیلات ضرور لکھ کر بھیجیں کہ تصویر کب کھینچی گئی اور آپ کو کیوں پسند ہے۔

اپنی تصاویر بھیجنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں:

آپ کی ویڈیو، آڈیو اور تصاویر