Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

لمبی اور سخت رات

بی بی سی کے انتھنی زرکر کہتے ہیں کہ تمام نظریں ورجینیا (13 الیکٹرل ووٹ) پر مرکوز ہیں، جو روایتی طور پر تو رپبلکن پارٹی کی حامی رہی ہے، لیکن 2008 اور 2012 میں اس نے براک اوباما کو ووٹ دیا تھا۔

اگر ڈونلڈ ٹرمپ یہاں فاتح ٹھہرتے ہیں یا کلنٹن معمولی فرق سے جیتتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈیموکریٹس کے لیے انتخابات کی رات بہت لمبی اور سخت ہو گی۔

e�_sx�

ووٹنگ
AP

مختلف ٹائم زون

مختلف امریکی ریاستوں کے ووٹر چھ ٹائم زونز میں ووٹ ڈالیں گے۔

50 امریکی ریاستوں، واشنگٹن ڈی سی اور خطوں کے ووٹر چھ مختلف ٹائم زونز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ فاتح امیدوار کو الیکٹرل کالج کے 538 میں سے کم از کم 270 ووٹ حاصل کرن ضروری ہے۔

وقت
AP

ووٹنگ کب شروع ہو گی؟

 امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں پولنگ 11:00 جی ایم ٹی پر شروع ہو گی۔ مغربی ریاستوں میں بھی سارا دن ووٹ ڈالیں جا سکیں گے۔  

 پولنگ ختم ہونے کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ جائزہ پولز کے مطابق اپنے نتائج کا اعلان کریں گے۔ یہ پولز پولنگ کے دن ہی ہوں گے لیکن ان کے نتائج کا اعلان پولنگ ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا تاکہ یہ ووٹروں پر اثرانداز نہ ہوں۔ تمام ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔  

امریکہ
AFP