Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان اور افغانستان میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
  2. پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں دو برفانی تودے گرنے کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
  3. افغانستان میں گذشتہ تین روز میں 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کابل سے شمال کی جانب برفانی تودہ گرنے سے 16 افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔
  4. افغانستان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بدخشاں، ننگرہار اور پروان شامل ہیں۔

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

یہ صفحہ اب لائیو نہیں ہے

’امدادی سامان پشاور یا چترال خاص میں ہوگا، جائے وقوع تک کچھ نہیں پہنچا‘

 اس سوال کے جواب میں کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کے پاس امدادی سامان موجود ہے، سردا حسین نے کہا کہ انتظامیہ کے پاس امدادی سامان پشاور یا چترال خاص میں موجود ہوگا، جائے وقوع تک ابھی کچھ بھی نہیں پہنچا۔  

’برفانی تودے گرنے یا لینڈ سلائڈنگ کے واقعات ہونے کا امکان ہے‘

سردا حسین کا دعویٰ ہے کہ تحصیل گرم چشمہ کے علاقے شیرسال اور افغان سرحد کے قریب دھمیال میں ہونے والے واقعات کے علاوہ چترال کے بہت سے علاقوں میں ممکنہ طور پر برفانی تودے گرنے یا لینڈ سلائڈنگ کے واقعات ہونے کا امکان ہے جن کی اب تک اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

’قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ابھی تک چترال میں جائے وقوع تک نہیں پہنچے‘

’خوراک کا بڑا مسئلہ درپیش ہوگا‘

 ممبر صوبائی اسمبلی سردا حسین کا کہنا ہے کہ چترال کے مختلف علاقوں میں سڑکیں ابھی بھی بند ہیں اور اگر ان علاقوں تک رسائی کو بحال نہ کیا گیا تو لوگوں کو خوراک کا بڑا مسئلہ درپیش ہوگا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے نے برفانی تودے گرنے کے ممکنہ واقعات کے بارے میں اطلاعات موجود ہونے کے باوجود ان علاقوں کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں کیں۔  

chitral
EPA
چترال سکاؤٹس کے اہلکار چترال کے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش میں

بریکنگ’نو پی ڈی ایم اے، نو این ڈی ایم اے‘

ہمارے نامہ نگار شجاع ملک سے سے بات کرتے ہوئے چترال سے منتخب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی سردا حسین کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر اب تک نہ پی ڈی ایم اے اور نہ ہی این ڈی ایم اے کا کوئی کارکن پہنچا ہے۔

چترال
EPA
چترال سکاؤٹس کے اہلکار چترال کے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش میں

chitral
EPA
چترال سکاؤٹس کے اہلکار چترال کے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش میں

بریکنگافغانستان کا علاقہ نورستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

 افغانستان کا علاقہ نورستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ نورستان میں برفانی تودہ گرنے سے 45 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابھی بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔   

کابل
AFP
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدید برفباری ہوئی ہے۔

kabul
AFP
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدید برفباری ہوئی ہے

بریکنگشاہراہ قراقرم بند

 صحافی انور شاہ نے بتایا کہ سکردو سے ملنے والے معلومات کے مطابق برف باری سے اب تک دو رابطہ پل، چار مکانات اور بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہے سکردو انتظامیہ کے مطابق بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔گلگت ، غدر اور ہنزہ میں بھی شدید بارش اور برف باری سے نظام زندگی متاثر ہے جبکہ شاہراہ قراقرم کوہستان میں لوٹر کے مقام پر بند ہوگئی ہیں۔

kabul
Reuters
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدید برفباری ہوئی ہے جس کے باعث کابل ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔

صحافی انور شاہ نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں گذشتہ رات دس بجے سے جاری برف باری سے شہر میں ڈھائی فٹ جبکہ دیہات میں چار سے پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے۔  

چترال
KPK Updates
چترال میں امدادی کام جاری

’24 گھنٹوں میں 14 چھوٹے بڑے برفانی تودے‘

چترال کے ڈسٹرکٹ کمشنر شہاب یوسفزئی نے بی بی سی کو بتایا کہ چترال کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14 چھوٹے بڑے برفانی تودے گرے ہیں تاہم شیرسال اور دھمیال کے علاوہ کہیں سے بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

’کسی چیز کی کوئی کمی نہیں‘

چترال کے ڈی سی شہاب یوسفزئی کا کہنا ہے کہ چترال میں عوام کو برفانی تودے اور فلیش فلوڈز کا اکثر سامنا رہتا ہے اسی لیے ان کی انتظامیہ اس حوالے سے مکم ل تیاری کیے ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ علاقے میں گندم سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی کوئی کمی نہیں ہے۔ نیا ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان سے لدی ہیلی کاپٹر کے حوالے سے شہاب یوسفزئی نے بتایا کہ موسمی خرابی کی وجہ سے اسے سوات کے علاقے خوازہ خیل میں اترنا پڑا اور امید ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کل تک چترال پہنچ جائے گا۔

بریکنگکابل ایئرپورٹ بند

 دارالحکومت کابل کا ہوائی اڈہ برف کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔   

افغانستان میں اہم شاہراہیں متاثر

اس کے علاوہ برفباری سے افغانستان کی اہم شاہراہیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جن میں کابل قندہار ہائی وے شامل ہے۔ اس ہائی وے پر پرف میں پھنسے ہوئے 250 افراد کو پولیس اور فوج نے بچایا۔

کابل کے شمال میں واقع سلانگ پاس کو ڈھائی فٹ برف پڑنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔

بریکنگافغانستان: تین روز میں 100 ہلاک

افغانستان میں گذشتہ تین روز میں 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کابل سے شمال کی جانب برفانی تودہ گرنے سے 16 افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔  افغانستان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بدخشاں، ننگرہار اور پروان شامل ہیں۔ 

afghanistan
Reuters

پاکستان، افغانستان میں برفباری

پاکستان اور افغانستان میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

آغا خان ایجنسی کی وارننگ

 چترال کے مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹ آف ایمرجنسی منیجمنٹ آغا خان ایجنسی نے پریس ریلز میں بتایا ہے کہ علاقے میں جاری برف باری سے اب تک محتلف علاقوں میں تین سے پانچ فٹ تک برف باری ہوئی ہے اور آئندہ دو دنوں کے دوران مزید برفانی تودے گرنے کے قوی امکانات ہیں۔  

 سوات سے صحافی انور شاہ کے مطابق چترال کے ڈپٹی کمشنر شہاب یوسف زئی نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلا واقعہ سنیچر کی رات دو بجے کے قریب گرم چشمہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں شیرشال نامی گاؤں پر برفانی تودہ گرنے سے پانچ مکانات تباہ ہوئے جس میں 12 افراد دب گئے تھے جس میں سے نو لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین، چار بچے اور ایک مرد شامل ہے۔

چترال

#snowfall in #Chitral; Different areas had snowfall ranging from 17" in lower parts of Chitral to 50" in more hill… twitter.com/i/web/status/8…

چترال
KPK Updates
چترال کے علاقے شغور کے ایس ایچ او اور تحصیلدار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کر رہے ہیں

فوکس ہیومینیٹرین اسسٹنس پاکستان آغا خان ڈویلپمنٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر ولی محمد نے بتایا کہ چترال کے بعض علاقوں میں اب بھی برف باری جاری ہے۔  

بریکنگافغانستان میں برف باری، 40 افراد ہلاک

دوسری جانب شدید برفباری کا سلسلہ پاکستان کے ہمسائے ملک افغانستان میں بھی جاری ہے جہاں اب تک برفانی تودے گرنے کے باعث حکام کے مطابق 19 صوبوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق سب سے زیادہ نقصان پروان اور بدخشاں میں ہوا ہے۔ مرکزی شاہراہیں اور ہوائی اڈے بند ہیں۔

کابل
SHAH MARAI

چترال
KPK Updates
پولیس اہلکار چترال ٹاؤن میں برف ہٹا تے ہوئے

چترال
KPK Updates
ہیلی پیڈ پر سے برف ہٹائی جا رہی ہے تاکہ امدادی سامان لے کر آنے والا ہیلی کاپٹر لینڈ کر سکے

چترال
KPK Updates
چترال میں ہیلی پیڈ پر سے برف کو ٹھایا جا رہا ہے

عمران خان کا چترال میں حادثے پر افسوس

خیبر پختونخوا میں برسرِ اقتدار جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ عملران خان نے چترال میں بعفانی تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Saddened by the terrible loss of human life in Chitral bec of snow & avalanche. KP govt must immed declare a state of emergency.

چترال میں حادثے پر امریکی سفارتخانے کا اظہارِ افسوس

Our deepest condolences to the families of the #Chitral avalanche victims. We commend the brave efforts of the rescue teams. #AmbHale

چترال
KPK Updates
چترال میں پولیس سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام میں مصروف

خصوصی ہیلی کاپٹر روانہ

 قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق این ڈی ایم اے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر روانہ کر رہا ہے۔  

’گاؤں میں 25 کے قریب گھر ہیں‘

 مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گاؤں میں 25 کے قریب گھر ہیں۔ تودہ گرنے کے خطرے کے پیش نظر 20 خاندان پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، البتہ پانچ خاندان علاقے میں مقیم رہے جو برفانی تودے کی لپیٹ میں آ گئے۔