Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں مدِمقابل آئی ہیں
  2. یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کا چوتھا سیمی فائنل ہے
  3. انگلینڈ کی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے
  4. پاکستان عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے
  5. پاکستان اور انگلینڈ آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں ناک آؤٹ مرحلے میں 25 برس بعد مدِمقابل ہیں

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

یہ صفحہ اب لائیو نہیں ہے۔ تفصیلی میچ رپورٹ پڑھنے کے لیے پڑھیے پاکستان شاندار انداز میں پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

’ہم کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلے‘

cricket
Getty Images

انگلینڈ کے کپتان مورگن نے کہا ’ایجبیسٹن سے کارڈف کی استعمال شدہ پچ پر آنے کے بعد ہم نے ایک چیز نہیں کی اور وہ تھے کہ ہم کنڈیشنز کے مطابق نہیں کھیلے۔ پاکستان بہتر کھیلا۔ ہم نے تیاری کی تھی، پاکستان نے عمدہ بولنگ کرائی اور 200 رنز زیادہ نہیں تھے۔ 250 یا 270 اچھا سکور ہوتا۔ ہم نے بولنگ اچھی کرائی لیکن 200 بہت کم سکور تھا۔ ہم نے سیکھا ہے اس سے اور ہم نے جو بھی کیا وہ منصوبہ بندی کے تحت کیا لیکن پاکستان اس پچ پر پہلے کھیل چکا ہے اور اس سے پاکستان کو مدد ملی۔ ایک اہم سبق یہ ہے کہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنے آپ کو کنڈّیشنز کے مطابق تبدیل کرنا اہم ہے۔‘

’مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھائی کے نام‘

cricket
getty

حسن علی نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ ’یہ ایک بڑا میچ تھا اور ہم نے بولنگ پر توجہ دی۔ میرے کوچ اظہر محمود نے میری بہت مدد کی اور انھوں نے ایک منصوبہ بندی بنا کر دی۔ کل میرے بھائی کی سالگرہ ہے اور میں یہ ایوارڈ ان کے نام کرتا ہوں۔‘

حسن علی مین آف دی میچ

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حسن علی مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔ انھوں نے دس اوورز میں 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

cricket
Reuters

نبیل خان ٹویٹ میں کہتے ہیں: ٹورنامنٹ جس میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی چھائے رہے ۔۔۔ حسن، فہیم، شاداب اور رومان۔ مستقبل کے لیے مثبت اشارے۔

A tournament dominated by Pakistani young guns- , Hasan, Fahim, Fakhar, Shadab and Rumman today. Positive signs for… twitter.com/i/web/status/8…

بریکنگ35 اوورز، 187 رنز اور دو آؤٹ

انگلش بولر
re

پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 90 گیندوں میں 25 رنز درکار۔

فخر ٹرینڈ کر رہا ہے

پاکستان میں ٹوئٹر پر فخر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ایک صارف مہوش لکھتی ہیں کہ کیا فخر کو ایک بار پھر بیٹنگ کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

KiEya FaKhar ZamAn Ko AgaiN BaTTing Ka MoQa Mil SaKta Hai :')

حفیظ سٹمپنگ سے بچے اور پھر چھکا

حفیظ
Getty Images

عادل راشد کے اوور میں محمد حفیظ آگے نکل کر کھیلے اور گیند ہارک ہوئے لیکن وکٹ کیپر سٹمپ کرنے میں ناکام رہے۔ لیکن اگلے ہی گیند پر حفییظ نے چھکا مارا دیا۔

پاکستان کو 37 رنز درکار

اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ آئے ہیں۔ بابر اس وقت 31 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

بریکنگپاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی

33 ویں اوور میں پاکستان کو دوسرا نقصان اس وقت ہوا جب اظہر علی 76 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ انھوں نے 100 گیندوں میں ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 76 رنز سکور کیے۔

اظہر علی
Getty Images

پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لیے 46 رنز درکار

پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لیے 46 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

cricket
Reuters

بریکنگانگلینڈ کی باڈی لینگوئج سے واضح

اظہر علی 72، بابر اعظم 24

انگلینڈ کی ٹیم کی باڈی لینگوئج سے واضح ہوتا جا رہا ہے کہ چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آ رہا اور ان کا سفر سیمی فائنل ہی میں ختم ہو رہا ہے۔

پاکستان نے 29 ویں اوور کے اختتام پر 163 رنز سکور کیے ہیں۔

’ کارڈف میں شائقین اور وکٹ لاہور سے منگوائی ہے‘

Looks like crowd and wicket imported from Lahore!!!!! #reverse #spin #CT17

Looks like crowd and wicket imported from Lahore!!!!! #reverse #spin #CT17

ٹوئٹر پر سابق انگلش کرکٹر نیل فیئربردر نے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سٹیڈیم میں موجود شائقین اور وکٹ( پچ) لاہور سے درآمد کی گئی ہے‘

پاکستان 1-157

اظہر علی 67، بابر اعظم 23

28 اوورز میں پاکستان نے صرف ایک وکٹ کھوئی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ’فوجی‘

فخر
Reuters

چیمپیئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے پاکستانی بلے باز 27 سالہ فخر زمان خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پیدا ہوئے۔ 16 برس کی عمر میں بحریہ میں ملازمت اختیار کی اور کراچی منتقل ہوئے۔ نیوی کے ٹریننگ سکول بہادر میں ایک سال کی تربیت مکمل کی۔ انھیں کرکٹ ٹیم کے ساتھی’فوجی‘ کے نام سے مخاطب کرتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان کو یک نصف سنچری کی مدد سے ٹورنامنٹ میں 177 رنز بنانے پر قومی ٹیم کے کیمپ میں شامل کیا گیا تھا۔

بریکنگفائنل میں پہنچنے کے لیے 138 گیندوں میں 60 رنز درکار

اظہر علی 67، بابر اعظم 19

27 ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کو چمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 138 گیندوں میں 60 رنز درکار ہیں۔

cricket
Reuters

پاکستان کے ڈیڑھ سو رنز مکمل

پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز سکور کر لیے ہیں۔

بریکنگپاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط

اظہر علی 65، بابر اعظم 18

26 اوورز میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنائے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر تھے۔

پاکستان 1-141

اظہر علی 63، بابر اعظم 13

پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے اور انگلینڈ کے ہاتھ سے میچ نکل رہا ہے۔ پاکستان کو جیتنے کے لیے 68 رنز درکار۔

پاکستان 1-138

اظہر علی 61، بابر اعظم 11

عادل راشد کا پانچواں اوور اچھا نہیں رہا۔ اس اوور میں بابر نے ایک چھکا مارا۔ راشد نے کُل 10 رنز دیے۔

عادل راشد نے پانچ اوورز میں 28 رنز دیے ہیں اور فخر کی قیمتی وکٹ حاصل کی ہے۔

cricket
Reuters

بابر اعظم کی شاندار شاٹ

بابر اعظم نے آتے ہی عادل راشد کی گیند پر سیدھا چھکا مارا ہے۔

پاکستان 1-128

اظہر علی 59، بابر اعظم 3

اظہر علی کی عمدہ بیٹنگ جاری ہے اور وہ پراعتماد طریقے سے سٹروک کھیل رہے ہیں۔

پاکستان 1-121

اظہر علی 55، بابر اعظم 1

22 ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری ہے۔ فخر 58 رنز بنا کر سٹمپ پوئے۔

فخر کی جگہ بابر اعظم کریز پر

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئے ہیں۔

بریکنگفخر زمان آؤٹ

پاکستان کو 118 پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب فخر عادل کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔ فخر نے 58 گیندوں میں 57 رنز سکور کیے۔

پاکستان 0-118

اظہر علی 52، فخر زمان 56

21 ویں اوور میں انگلینڈ نے فخر کے خلاف کیچ کی اپیل لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا۔ انگلینڈ نے ریویو مانگا اور تھرڈ امپائر نے بھی ناٹ آؤٹ دیا۔

بریکنگاظہر علی کی نصف سنچری

اظہر علی
Getty Images

اظہر علی نے 68 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی ہے۔

سٹمپنگ کی اپیل

انگلینڈ نے سٹمپنگ کی اپیل کی جو امپائر نہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجی۔ تھرڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ کا فیصلہ دیا۔

پاکستان 0-108

اظہر علی 45، فخر زمان 55

فخر
AFP/Getty

وڈ کے چھٹے اوور میں پاکستان صرف تین رنز سکور کر سکا۔

پلنکٹ کی جگہ وڈ

انگلینڈ وڈ کو دوبارہ بولنگ کے لیے لے آیا ہے۔ وڈ اس سے قبل پانچ اوور کرا چکے ہیں جس میں انھوں نے 21 رنز دیے۔

پاکستان 0-105

اظہر علی 42، فخر زمان 55

پاکستان نے 19 ویں اوور میں چھ رنز بنائے۔

بریکنگپاکستان کی سنچری

پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 17.2 اوورز میں 100 رنز سکور کر لیے ہیں۔

پاکستان 0-99

اظہر علی 41، فخر زمان 50

عادل رشید کے دوسرے اوور میں پاکستان نے چار رنز بنائے۔ اس اوور میں فخر نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

بریکنگفخر زمان کی نصف سنچری

cricket
Reuters

فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49 گیندوں میں ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی ہے۔

یہ ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔

پاکستان 0-95

اظہر علی 39، فخر زمان 48

پاکستان کے دونوں اوپنرز عمدہ بیٹنگ کر رہے ہیں اور کھل کر شاٹس مار رہے ہیں۔

پاکستان 0-88

اظہر علی 37، فخر زمان 43

عادل رشید کے ہہلے اوور میں سات رنز پڑے۔

بریکنگسٹوکس کی جگہ عادل رشید

سٹوکس کو ہٹا کر عادل رشید کو بولنگ کے لیے لایا گیا ہے۔ سٹوکس نے دو اوورز کرائے اور 19 رنز دیے۔

پاکستان 0-81

اظہر علی 36، فخر زمان 37

14 ویں اوور میں پاکستان صرف تین رنز سکور کر سکا۔