Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. لندن میں ایک حملہ آور نے برطانوی پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر پل پر لوگوں کے اوپر گازی چڑھا دی۔
  2. لوگوں کو زخمی کرنے کے بعد حملہ آور پیلس آف ویسٹ منٹسر کے دروازوں کی طرف بھاگا اور اسی دوران اس نے وہاں موجود ایک پولیس اہلکار کو چاقو مار کے زخمی کر دیا۔
  3. عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی حملہ آور چاقو لہراتا ہوا دوسرے پولیس افسر کی جانب بڑھا، موقع پر موجود پولیس نے اسے گولی مار دی۔ بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

اس صفحے پر مزید اپ ڈیٹ نہیں شائع کی جا رہیں۔ تازہ ترین صورتحال کے لیے یہاں کلک کریں۔

بریکنگ پولیس اہلکار اور راہگیر ہلاک، زخمیوں میں تین فرانسیسی بچے شامل

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ زخمیوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے جن میں تین فرانسیسی بچے بھی شامل ہیں۔

بریکنگلندن میں حملے کی تازہ ترین تصاویر

لندن میں حملے کی تازہ ترین تصاویر یہاں پر دیکھیں۔

london
Getty Images

بریکنگکابینہ کا خصوصی اجلاس

وزیراعظم تھریسہ مے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اب سے کچھ دیر بعد کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

theresa may
Getty Images

بریکنگہنگامی تفتیش شروع ہو گئی ہے: میئر صادق خان

لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ لندن میں ہاؤس آف پارلیمانٹ کے باہر ہونے والے واقعے کو تب تک ایک دہشتگرد حملہ تصور کیا جائے گا جب تک اس کے منافی شواہد نہ مل جائیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی پولیس کے عبوری کمشنر سے بات ہوئی ہے اور ہنگامی تفتیش جاری ہے۔ 

انھوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ افسوس و ہمدردی بھی کیا۔

لندن
PA

بریکنگاراکینِ پارلیمنٹ عمارت کے اندر ہی رہیں

  ایک رکنِ پارلیمان کے مطابق، دیگر اراکینِ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ہی ہیں اور انھیں وہیں رکے رہنے کا کہا گیا ہے۔  

بریکنگایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی

مقامی ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

بریکنگ’ویسٹ منسٹر پل پر راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی‘

  برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ انھیں ویسٹ منسٹر پل پر ایک حملہ آور کے راہگیروں پر گازی چڑھانے کی اطلاع ملی تھی۔  

بریکنگٹیوب سٹیشن بند

  لندن کے ٹرانسپورٹ کے ادارے نے کہا ہے کہ انھوں نے پولیس کی درخواست پر ویسٹ منسٹر زیر زمین ریلوے سٹیشن کو بند کر دیا ہے۔  

بریکنگ’وزیر اعظم خیریت سے ہیں‘

  برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاونگ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خیرت سے ہیں۔  

بریکنگایئر ایمبولنس جائے وقوع پر

  پارلیمنٹ میں اس واقع کے بعد ایک ایئر ایمبولینس (ہیلی کاپٹر) کو بھی اترتے دیکھا گیا۔  

لندن
Getty Images

london
Getty Images

لندن
afp

بریکنگوزیراعظم کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

  برطانوی وزیر اعظم ٹریسہ مے کو ایک سلور جیگوار گاڑی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔  

عینی شاہدین کے ٹوئٹر پر پیغام

  قبل ازیں سیاست دانوں اور اخبارنویسوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گولی چلائے جانے کی آواز سنیں ہیں۔ چند عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انھوں نے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔  

’باہر نہ نکلیں‘

  پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود سٹاف اور دیگر لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر سے باہر نہ نکلیں۔  

ایوان زیریں کے قائد ایوان ڈیوڈ لڈنگٹن کی تصدیق

  برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں دارالعوام کے قائد ایوان ڈیوڈ لڈنگٹن نے کہا ہے کہ ہاؤس آف پارلیمنٹ کے اندر ایک پولیس افسر کو نامعلوم حملہ آور نے چھری ماری ہے۔  

لندن میں ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر حملہ

  لندن میں ہاؤس آف پارلیمانٹ میں ایک پولیس افسر کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا ہے اور اس پرتشدد واقع کو پولیس دہشت گردی کی کارروائی قرار دے رہی ہے۔