Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

خلاصہ

  1. مانچیسٹر ایرینا میں پولیس نے ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر دہشت گردی کے حملے میں 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے
  2. پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انھیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی سنگر آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی
  3. وزیراعظم ٹریزامے نے اس کارروائی کو قابل نفرت قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے انپی انتخابی مہم کو بھی معطل کر دیا ہے

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

کنسرٹ کے لیے باہر سے آنے والے لوگوں کو رہائش کی سہولت دینے کے لیے ’روم فور مانچیسر‘ کے ہیش ٹیک کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

مانچسٹر ایرینا

مانچسٹر ایرینا جو پہلے 'مین ایرینا' کے نام سے موسوم تھا وہ شہر کا سب سے بڑا ہال ہے جہاں تقریباً 18 ہزار افراد کے بیٹھنے کی بیک وقت گنجائش ہے۔

ایرینا کا دالان وکٹوریہ ٹرین اور ٹرام سٹیشن سے جا لگتا ہے اور یہ شہر کے شمالی حصے میں لوگوں کی بڑی آماج گاہ ہے۔

اس مقام پر امریکی پاپ سٹار اریانا گرانڈے جیسے معروف سٹارز کے کنسرٹس مستقل طور پر منعقد کرائے جاتے ہیں۔

23 سالہ امریکی سٹار ٹی وی ٹین کی اداکارہ تھیں جو کہ بعد میں پاپ سٹار بن گئیں اور وہ برطانیہ کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں۔ ان کا البم 'پرابلم' سنہ 2014 میں ہٹ رہا تھا اور اس کی ویڈیو میں ایگی ازالیا نے اداکاری کی تھی۔

وہ فی الحال یورپ کے ٹوئر پر ہیں۔ اس سے قبل وہ برمنگھم اور ڈبلن میں اپنا پروگرام پیش کر چکی ہیں اور لندن کے او 2 ایرینا میں بدھ اور جمعرات کو ان کا پروگرام ہونا ہے۔