کشمیر میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں عزادار گرفتار
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر میں کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر درجنوں عزادار گرفتار

انڈيا کے زیرانتظام کشمیر میں آج یوم عاشور کے موقع پر حکام نے شیعہ آبادی کے روایتی جلوسوں پر پابندی عائد کي اور کئی علاقوں میں عزاداروں نے کرفیو کی خلاف ورزی کی جسکے بعد درجنوں عزاداروں کو گرفتار کیا گیا۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں تین ماہ سے جاری شورش میں نوے سے زیادہ لوگ ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

تعليمي ادارے، ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند ہيں۔ وادی کشمیر میں بڑی تعداد میں لوگ سیاحت کے شعبے سے جڑے ہوئے ہیں، رياست جموں کشمير کے ٹوئرزم ڈپارٹمنٹ کے اعداد وشمار کے مطابق سياحوں کي تعداد ميں نوے فيصد کمي آئي ہے۔ سری نگر سے سہیل حلیم۔