امریکی انتخابات میں فیصلہ چند دنوں میں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیور اور صدارتی الیکشن

امریکی صدارتی انتخاب کي ووٹنگ میں اب صرف پانچ دن باقي ہیں۔۔ فیصلہ کن ’سوئنگ‘ ریاستوں میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔ کہا جاتا ہے کسی شہر کی سیاست یا حالات جاننا چاہيں تو ٹیکسی ڈرائیوز ایک اچھا ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہماری ساتھی ارم عباسی نے نیویارک کے پاکستانی نژاد امریکی ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ سفر کیا تاکہ موجودہ سیاسی حالات میں ان کے خیالات پتہ چل سکيں۔ ان ڈرائيورز کا خیال ہے کہ انتخابی ریلیوں میں عوامی مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔