گڈانی ہلاکتیں: جہاز میں بڑی مقدار میں تیل موجود تھا
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گڈانی: ’جہاز میں بڑی مقدار میں تیل موجود تھا‘

بلوچستان کے علاقے گڈانی میں بحری جہاز میں آگ لگنے سے 19 مزدور ہلاک ہوئے۔ اس حادثے کے بعد یہ بات سامنے آئي ہے کہ جہاز کی کٹائی بغیر ’این او سی‘ کے شروع کی گئی اور اس میں بڑی مقدار میں تیل موجود تھا۔ اس صنعت میں کام کرنے والے ہزاروں مزدور انتہائی پسماندگی کی زندگی گذارتے ہیں اور ہر وقت خطرے میں گھرے رہتے ہیں۔ ليکن یہ خطرات ہیں کيا؟ گڈانی سے ریاض سہیل کی رپورٹ۔