بولٹ اب فٹبال کھیلیں گے؟
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بولٹ ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟

یوسین بولٹ کے لیے ریو اولمپکس ایک اور موقع تھا کہ وہ مزید تین گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کریں اور وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دنیا کے سب سے زیادہ تیز رفتار شخص اب ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ وہ اب فٹبال کھیلنا چاہتے ہیں۔ اُن کی زندگی پر ایک نئی فلم ریلیز ہونے والی ہے اور اِس موقع پر بی بی سی نے اُن کے آبائی علاقے جا کر اُن سے ملاقات کی اور يہ جاننا چاہا کہ ريٹائرمنٹ کے بعد اُن کا منصوبہ کيا ہے؟ کيٹی گورنل کي رپورٹ پيش کر رہی ہيں شمائلہ جعفری