خِضر خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کے پاکستانی نژاد والد خِضر خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام۔

عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کیپٹن ہمایوں خان کے پاکستانی نژاد والد خِضر خان امریکي صدارتی الیکشن میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے میں متنازع بیانات کے بعد منظرِ عام پر آئے تھے۔ اُنھوں نے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسلام سے لاعلم ہیں اور قربانی کا مطالب نہیں جانتے۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مُنتخب ہونے کے بعد بی بی سی کے نامہ نگار علیم مقبول نے اُن سے ملاقات کي اور پوچھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد اُن کا ردِ عمل کیا ہے؟