لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، شہری پریشان
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، شہری پریشان

پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع علاقے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کئی ہفتوں سے کشیدگی جاری ہے اور دونوں طرف سے سنہ 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ سرحد پار فائرنگ میں ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں اور اس وجہ سے سرحد کے قریب بسنے والے دیہاتی پریشان ہیں۔