ترکی میں روسی سفیر قتل
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سفیر کا قتل تعلقات خراب کرنے کی ’کوشش‘

ترکی میں روس کے سفیر آندرے کارلوف کو پیر کے روز فنون لطیفہ کی ایک نمائش کے دوران گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی میں روسی سفیر کو قتل کرنے کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔