’ڈراموں پر سوشل میڈیا کا اثر بہت زیادہ‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اداکار فیصل قریشی کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا ڈراموں کے کرداروں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔

فیصل قریشی نے محض اٹھارہ برس کی عمر میں پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا شروع کر دیے تھے، تاہم عوام میں ان کو اصل پذیرائی اس وقت ملی جب وہ چھوٹی سکرین پر نموادار ہوئے۔

ٹی وی ڈراموں کے ناظرین نے انھیں ہاتھوں ہاتھ لیا اور وہ دو مرتبہ لکس سٹائل ایوارڈز میں 'بہترین اداکار' قرار پائے۔ اور اب ان کی شہرت یہ ہو چکی ہے کہ اگر کوئی کردار ایسا ہو جس میں اداکاری کے اصل جوہر دکھنا ہوں تو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اکثر پروڈیوسرز اور ہدائتکاروں کا انتخاب فیصل قریشی ہوتے ہیں۔

ان دنوں ان کے دو ڈرامہ سیریل ایک معروف پاکستانی ٹی وی چینل پر دکھائے جا رہے ہیں، اور سنہ 2017 میں فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم 'لالو لال ڈاٹ کام' بھی ریلیز ہو رہی ہے۔

سنیے فیصل قریشی کے ساتھ ہماری ساتھی فی فی ہارون کی ایک گفتگو جس میں ان کا کہنا ہے کہ مذہبی لوگوں کی بجائے عوام منفی کرداروں پر زیادہ اعتراض کرتے ہیں۔۔۔