’مجھے موسیقی کے لیے سب کچھ چھوڑنا پڑا’
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مجھے موسیقی کے لیے سب کچھ چھوڑنا پڑا’

پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، بوڑھوں اور نوجوانوں میں یکساں طور پرمقبول رہے ہيں۔

انھوں نے سات زبانوں میں چار ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کرائے ہیں۔

سنہ 1991 میں حکومتِ پاکستان نے انھیں تمغہ حُسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔ عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی نے بی بی سی اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں موسیقی کے لیے اپنا خاندان، اپنی جائیداد، اپنے آپ کو اپنے خاندان سے منسوب کرنے کا حق اور سب کچھ چھوڑنا پڑا۔