امن کا مِشن
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امن کا مِشن

ملک کے پہلے گورنر جنرل نے پاکستان کے شہریوں سے کہا کہ نئے ملک کا قیام ان پر بھاری ذمہ داری عائد کرتا ہے اور یہ موقع بھی دیتا ہے کہ وہ دنیا کو بتا سکیں کے کسی طرح مختلف طبقات کے ملنے بنی ایک قوم اتحاد سے رہ سکتی ہے اور رنگ و نسل کے امتیاز سے بالاتر ہو کر سب کی فلاح کے لیے کام کر سکتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی طرف سے اپنے پڑوسیوں اور دنیا بھر کو امن کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کوئئ جارحانہ عزائم نہیں اور یہ ملک اقوام متحدہ کے چارٹر کا پابند ہے۔ مسٹر جناح نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور خوشحالی کے لیے کام کرے گا۔