اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دنیا کی آبادی سات ارب

اقوام متحدہ کے مطابق صرف پچاس سال کے دوران دنیا کی آبادی میں دو گنا اضافہ ہوا ہے، جس کی بڑی وجہ ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں پیدائش کی شرح میں اضافہ اور بچوں کے لیے اچھی اور بہتر ادوایات کی دستیابی ہے جس سے بچوں کی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی میں ہر سال آٹھ کروڑ انسانوں کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان اعداد و شمار نے بہت سے ماہرین کو حیران کر دیا ہے کیونکہ دنیا کی آبادی میں اضافہ ان کی توقعات سے کہیں زیادہ رفتار سے ہو رہا ہے۔

مغرب میں دوسری عالمی جنگ کے بعد بچوں کی پیدائش میں اضافے کے بعد آبادی میں غیر معمولی اضافہ شروع ہوا تھا اور اب یہ رجحان ترقی پذیر ممالک میں ہے جہاں پر خواتین کو خاندان کو محدود رکھنے کی تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

دنیا کی آبادی میں اس تیز رفتار اضافے کی وجہ سے زمینی وسائل شدید دباؤ کا شکار ہو جانے کا خطرہ ہے جس سے غربت اور بھوک بڑھے گی۔