اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ذات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں‘

پاکستان کے موجودہ حالات میں جبکہ عدم تحفظ، بے یقینی اور معاشی بدحالی نے پورے معاشرے کو جکڑ رکھا ہے ایسے میں اسلام آباد میں ہمارے ساتھی احمد رضانے بعض شعراء سے انٹرویوز کیے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا شاعری کے موضوعات میں آج کے سماج کا عکس نظر آتا ہے یا لب و رخسار اور گل و بلبل آج بھی شاعری پر غالب ہے؟

پیشِ خدمت ہے اس سلسلے کی دوسری کڑی جس میں ہمارے ساتھی نے معروف اردو شاعر اور نقاد ڈاکٹر ابرار احمد سے بات کی ہے۔