اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’عدلیہ کے کاندھے پر یہ کیا ناٹک ہے‘

پاکستانی نژاد امریکی شہری منصور اعجاز کی طرف سے متنازع میمو کے سامنے آنے کے بعد اس معاملے نے ایک سیاسی بحران کی صورت اختیار کر لی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت میں یہ معاملہ زیر سماعت ہے۔ اس بحرانی کیفیت میں جمہوریت کی بساط کے لپیٹے جانے سے ایوان صدر میں تبدیلی تک ہر قسم کی افواہیں گردش میں ہیں۔ اسی صورت حال پر بی بی سی کے پروگرام سیربین میں معروف صحافی عارف نظامی اور بی بی سی اردو سروس کے مدیر عامر احمد خان نے تجزیاتی نگاہ ڈالی۔ سننے کے لیے کلک کریں۔۔