اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

وادی کشمیر کے پردیسی پرندے

ہر سال سرد ملکوں سے ہزاروں پرندے بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے ’ہوکرسر ریزرو‘ آتے ہیں۔ ہوکرسر ریزرو میں موسم کم سرد ہونے کے ساتھ ساتھ ان پرندوں کو کھانے کےلیے چھوٹی مچھلیاں اور دوسری غذا بھی بڑی مقدار میں میسر ہوتی ہے۔ لیکن اس سال کشمیر میں بھی سردیاں سخت رہی ہیں اور اس وجہ سے ریزرو کا پانی کئی جگہ جم گیا ہے اس لیے ان پرندوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔