بی بی سی اردو کے باسٹھ سال

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

بی بی سی ورلڈ سروس کو 80 سال پورے ہوئے۔ ان 80 برسوں میں سے 75 برس بی بی سی نے ’بش ہاؤس‘ میں گزارے۔ انھیں 75 برسوں میں سے 62 برس بی بی سی اردو سروس کے بھی ہیں۔

اس موقع پر اہم بات یہ ہے کہ بی بی سی ورلڈ سروس اب بش ہاؤس کو چھوڑ رہی ہے اور اب اُس کی نشریات، مشہور زمانہ آکسفرڈ سٹریٹ کے قریب واقع براڈکاسٹنگ ہاؤس یعنی ’ویسٹ ون’ یا ’ڈبلیو ون‘ کہلانے والی عمارت سے ہوا کریں گی۔

اس موقع کی مناسبت سے ہمارے ساتھی شفیع نقی جامعی نے بی بی سی اردو سروس کی اب تک کی تاریخ پر نظر ڈالی ہےاور تین مختلف ادوار میں بی بی سی اردو کے پروگراموں زمانے کے اعتبار سے آنے والی تبدیلیوں کا صوتی جھلکیوں کے ساتھ جائزہ لیا ہے۔

دس قسطوں میں ہونے والے اس پروگرام کو سیربین میں پیش کیا گیا اور اب یہاں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

دسویں اور آخری قسط:

اس قسط میں بی بی سی کے موجودہ ڈھانچے میں نیوز ایڈیٹر کی ذمہ داریوں سے لے کر کھیلوں کے پروگرام پر خصوصی توجہ کی وجہ کا ذکر ہے اور پھر بی بی سی کے موجودہ ارکان کا مختصر سا تعارف بھی ہے۔ شرکاء: راجہ ذوالفقار علی، عبدالرشید شکور اور مناء رانا۔

نویں قسط

اس میں بی بی سی سننے والے بلوچستان کے چنیدہ لوگوں کے رائے ہے، ساتھ ہی پاکستان کے سینئر صحافیوں نے بی بی سی اردو سروس اور پاکستانی میڈیا پر پڑنے والے اثرات پر بات کی ہے۔ بی بی سی ورلڈ سروس کے سربراہ نے بی بی سی اردو سروس کے مستقبل پر بات کی ہے اور ان ساتھیوں کا بھی ذکر ہے جو اب ہمارے درمیان نہ رہے۔

آٹھویں قسط

بی بی سی کے تاریخ ساز نامہ نگاروں سے گفتگو کی رپورٹنگ کے دوران ان پر کیا بیتی: ملا عمر اور اسامہ بن لادن کا انٹرویو کس نے کیا اور کس زبان میں کیا ساتھ ہی ان رپورٹس کی تاریخی یادیں کون سی ہیں۔

شرکاء: ظفر عباس ، رحیم اللہ یوسف زئی اور ہارون رشید۔

ساتویں قسط

شرکاء: علی احمد خان،شاہ زیب جیلانی اور وسعت اللہ خان

چھٹی قسط

شرکا: شاہد ملک، عبید صدیقی، وسعت اللہ خان اور عارف وقار۔

پانچویں قسط

1990-96/2000 کا زمانہ۔ شرکاء: رضا علی عابدی، آصف جیلانی اور علی احمد خان

چوتھی قسط

1977-1990 کا زمانہ۔ شریکِ گفتگو: راشد اشرف

تیسری قسط

اس قسط میں بی بی سی اردو سروس کے انیس سو پینسٹھ سے انیس سو ستتر کے دور کا جائزہ لیا گیا۔

دوسری قسط:

اس میں 1949 سے 1967 تک کے پہلے دور کا جائزہ لیا گیا۔

پہلی قسط:

اس میں بی بی سی ورلڈ سروس کی عمارت بش ہاؤس اور یہاں سے پیش کی جانے والی بی بی سی اردو سروس کا ایک طائرانہ جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ حصہ بش ہاؤس کو الوداع کہنے سے پہلے، 80 سال پورے ہونے پر ایک بڑی پارٹی اور ایک بڑے سے خیمے میں بنے سٹوڈیو سے براہِ راست پیش کیا گیا۔

بی بی سی اردو سروس کے باسٹھ سال پر خصوصی پروگرام اور سیریز کا تعارف