اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لاہور، لاہور نہیں رہا۔۔۔

لاہور میں بسنت کا موسم دبے پاؤں آیا ہے۔ دھوپ زرد ضرور ہے لیکن افسردہ سی۔ نہ بسنت کا شور ہے، نہ گیتوں کی آواز، نہ بچوں کے ہنگامے، نہ ان بچوں کے لیے بزرگوں کی احتیاط برتنے کی نصحیتیں۔

بسنت کی وجہ سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں سینکڑوں لوگوں کا روزگار ہوتا تھا اور اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملتا تھا۔ جب سے حکومت نے پابندی لگائی ہے تب سے سینکڑوں خاندان معاشی طور پر کمزور ہو گئے ہیں۔