اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آچے زلزلہ: جھٹکے دور دور تک محسوس کیے گئے

پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق زلزلے سے سونامی پیدا ہوئی ہے لیکن اس کے کیا اثرات ہوں گے یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

پیسیفک سونامی سنٹر نے بحرہ ہند کے ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ مناسب حفاظتی اقدامات کریں۔

زلزلے کے جھٹکے انڈیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بندہ آچے سے چار سو پچانوے کلو میڑ دور ہے۔