اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نیٹو کا انخلاء، پاکستان نازک موڑ پر

افغانستان میں ایک طے شدہ منصوبے کے تحت دو ہزار چودہ میں امریکی فوج کے انخلا کا وقت جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے اِس شورش زدہ خطے میں پاکستان کی پوزیشن مزید نازک ہوتی جا رہی ہے۔ اِس دوران افغان امور کے ماہر، مصنف اور صحافی احمد رشید کی ایک اور کتاب ( پاکستان آن دا بِرنک) منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ امریکی صدر اوباما کے دورِ حکومت میں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی حکومت کے مقابلے میں افغانستان اور پاکستان میں سیاسی اور فوجی لحاظ سے حالات زیادہ خراب ہوئے ہیں۔

احمد رشید اِن دنوں لندن آئے ہوئے ہیں تو ہم نے انہیں بی بی سی سٹوڈیو میں گفتگو کی دعوت دی۔ اِن سے پہلا سوال یہ پوچھا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں یہ جو لکھا ہے کہ صدر اوباما کے دور میں سابق صدر بش کے مقابلے میں افغانستان اور پاکستان میں حالات زیادہ خراب ہوئے ہیں تو ایسا انہوں نے کس بنیاد پر لکھا ہے۔