اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’انصاف آج کے دور میں نہیں ہے‘

شمع کا چہرہ تیزاب سے جھلس گیا تھا اور وہ ملتان میں واقع نشتر ہسپتال کے ایک بستر پر زیرِ علاج ہیں۔ ان کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والا کوئی اور نہیں ان کا خاوند تھا۔ شمع کو انصاف کی بظاہر امید نظر نہیں آتی۔ بی بی سی کے نامہ نگار ہارون رشید نے ان سے بات کی۔