اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عدالت دلچسپی لے رہی ہے: اصغر خان

سپریم کورٹ نے خفیہ ادارے آئی ایس آئی یعنی انٹر سروسز انٹیلیجنس کی طرف سے سیاست دانوں میں مبینہ رقوم کی تقسیم کے معاملے میں وزارتِ داخلہ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی۔ ہمارے ساتھی شفی نقی جامعی نے درخواست گُزار ائر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان سے بات کی اور پوچھا کہ آپ کی درخواست پر سماعت ہو رہی ہے آپ کو کیا لگتا ہے کہ جو نتیجہ آپ چاہ رہے ہیں کیا آپ کو مل سکے گا۔