اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شاہ جہاں کے دور کی مسجد کے آثار

دلی میں جامع مسجد کے قریب ایک میٹرو سٹیشن کے لیے کھدائی کے دوران جب سے ایک قدیم عمارت کے آثار ملے ہیں، مقامی لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ہی وہ جگہ ہے جہاں مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دور میں اکبرآبادی مسجد ہوا کرتی تھی۔

مقامی لوگوں نے وہاں ایک دیوار بھی تعمیر کر دی ہے جس کی مخالفت میں ہندو تنظیمیں بھی میدان میں اتر آئی ہیں۔ فی الحال معاملہ ہائی کورٹ میں ہے جس نے محکمہ آثارِ قدیمہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور وہاں عبادت پر پابندی عائد کردی ہے۔ دلی سےسہیل حلیم