دنیا کیمرے کی آنکھ سے: بہترین تصاویر

آخری وقت اشاعت:  منگل 21 اگست 2012 ,‭ 12:02 GMT 17:02 PST
  • نیویارک کی سیڈرک ہوئین نے جریدے نیشنل جیوگرافک کا سن دو ہزار بارہ کا سفری تصاویر کا مقابلہ جیت لیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز افغانستان کے دور دراز علاقے میں سلائی مشین پر کام کرتی ہوئی ایک کرغیز عورت اور اس کی بیٹی کی تصویر پر ملا ہے۔
  • مقابلے میں ایک سو باون ممالک کے چھ ہزار چھ سو پندرہ فوٹوگرافروں نے بارہ ہزار تصاویر بھیجی تھیں۔ ویتنام کے وہ آنھ کیت کو بچوں کی اس تصویر پر دوسرا انعام ملا۔
  • مقابلے میں چار موضوعات پر تصاویر طلب کی گئی تھیں۔ یہ موضوعات سفری تصاویر، بیرونی مناظر، بے ساختگی اور کسی مقام کا احساس شامل ہیں۔ آندرے گوارنیری کو سِسلی میں ایسٹر کی اس تصویر پر تیسرا انعام ملا۔
  • کین تھارن کو مڈاگاسکر میں بوآب کے درختوں اور اس بچے کی تصویر پر انعام دیا گیا۔
  • ساؤ کیانگ چاؤ کو شمالی مراکش میں لی گئی اس تصویر پر انعام ملا۔
  • چلی سے کامیلا ماسو نے بارش کے دوران جھیل میں پیراکی میں مصروف اپنی بہن کی یہ تصویر مقابلے میں داخل کی تھی۔
  • کین باور نے یہ تصویر جزائر فارو میں کھینچی تھی۔ ’فارو میں یہ ایک غیر متوقع طور پر روشن دن تھا، میں نے دھیمی روشنی کے لیے بادلوں کا انتظار کیا، ہوا کی طاقت دکھانے کے لیے میرا ایکسپویر ایک منٹ دس سیکنڈ تھا‘۔
  • امریکی ریاست اوریگان میں پورٹ لینڈ کے جاپانی باغ سے جاپانی میپل کی یہ تصویر فریڈ این نے بھیجی۔
  • پیٹر ڈی مارکو نے یہ تصویر برما سے بھیجی۔
  • لوسیا گرِیگی کو فیجی میں لی گئی اس تصویر پر انعام ملا۔
  • ناروے میں ناردرن لائٹس کی مشل شانز کی اس تصویر کو شائقین کی پسندیدہ تصویر قرار دیا گیا۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔