گزشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 اگست 2012 ,‭ 12:48 GMT 17:48 PST

گزشتہ ہفتے کا پاکستان

  • اسلام آباد کا نواحی علاقہ میرا جعفر جہاں گیارہ سالہ لڑکی رمشا سے متعلق مبینہ طور پر توہین قرآن کا واقعہ ہوا۔
  • اس سال پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں باقی ملک کی نسبت عید ایک دن پہلے منائی گئی جس کے پس منظر میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق ایک تنازع سامنے آیا۔
  • ملک بھر میں لوگ عید منانے اپنے آبائی علاقوں میں گئے اور ان میں سے کئی افراد نے اس طرح ٹرینوں کی چھتوں پر سفر طے کیا۔
  • کوئٹہ میں ایک بم دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکار تباہ شدہ گاڑی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
  • اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے کوئٹہ ڈپو میں آگ لگنے سے بہت سا سازوسامان تباہ ہو گیا۔
  • پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جماعت احمدیہ کے قبرستان میں قبروں پر لگے کتبوں پر لکھے جانے والے کلمے اور قرآنی آیات کو پولیس نے مقامی افراد کی درخواست پر مٹا دیا۔
  • پٹریس کرسٹین احمد نامی ایک فرانسیسی خاتون پی آئے اے کی پرواز پی کے 733 پر پاکستان سے فرانس جا رہی تھیں کہ جہاز میں ان کی آنکھ لگ گئی اور جب آنکھ کھلی تو جہاز پیرس سے ہو کر دوبارہ لاہور کے قریب پہنچ چکا تھا۔
  • گزشتہ ہفتے تین دفعہ امریکی ڈرون طیاروں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں حملے کیے جن کے نتیجے میں چھتیس شدت پسند ہلاک ہوئے۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔