اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا ظلم کا شکار ہونے والوں کو انصاف مل گیا

بھارت کی ریاست گجرات میں نروڈا پاٹیہ نامی علاقے میں ستانوے مسلمانوں کے قتل عام کے الزام میں بی جے پی کی سینئر رہنما اور گجرات کی سابق وزیر مایا کوڈنانی سمیت اکتیس قصورواروں کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ تیستا ستل واد ایک صحافی اور ایکٹیوسٹ ہیں جو گزشتہ دس برس سے گجرات کے فسادات میں ہلاک اور تشدد کا شکار ہونے والے مسلمانوں کو انصاف دلوانے کی مہم چلا رہی ہیں۔ آج عدالت کے فیصلے کے بارے میں ہمارے ساتھی حسین عسکری نے تیستا ستل واد سے پوچھا کہ وہ کیا سمجھتی ہیں کیا ظلم کا شکار ہونے والوں کو انصاف مل گیا۔