گزشتہ ہفتے کا پاکستان

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 1 ستمبر 2012 ,‭ 12:11 GMT 17:11 PST

گزشتہ ہفتے کا پاکستان

  • پاکستان کے صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ گزشتہ ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا مرکز رہا اور شہر میں سات دن تیرہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا ہے جن میں سے گیارہ کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا
  • توہینِ مذہب کے الزام کے تحت گرفتار گیارہ سالہ بچی رمشاء کے گاؤں کے رہائشی عیسائیوں نے اسلام آباد میں مظاہرہ کیا۔ ان افراد کا دعویٰ ہے کہ انہیں اس واقعے کے بعد ان کے گھروں سے بےدخل کر دیا گیا ہے
  • پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی گزشتہ ہفتے بدامنی کی لپیٹ میں رہا اور فائرنگ اور ہدف بنا کر قتل کیے جانے اورگھیراؤ جلاؤ کے متعدد واقعات پیش آئے
  • پاکستان میں حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ میں عدم دلچسپی کے باوجود پُول اور سنوکر جیسے کھیل میں عوامی دلچسپی کا یہ منظر یقیناً قابلِ ستائش ہے
  • درہ آدم خیل کے قریب واقع متنی بازار کا علاقہ اکتیس اگست کو ایک بم دھماکے کا نشانہ بنا جس میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ زیرِ نظر تصویر میں مقامی افراد تباہ ہونے والی گاڑی کے ملبے کا جائزہ لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
  • گزشتہ ہفتے ہی پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز یو اے ای میں شروع ہوئی۔ مداحوں کے نعروں کا جواب دینے والے پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی پہلے میچ میں ان کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے جبکہ دوسرے میچ میں ان فٹ ہونے کی وجہ سے کھیل ہی نہ سکے۔
  • انتیس اگست کو لندن میں پیرالمپکس مقابلوں کا آغاز ہوا جس میں پاکستان بھی شریک ہے۔ ان مقابلوں میں دو پاکستانی ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں جو لانگ جمپ اور پندرہ سو میٹر کی دوڑ میں تمغے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے
  • پاکستان میں وقفے وقفے سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اورگرم مرطوب موسم سے ستائے عوام بارانِ رحمت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔