جنگلی و آبی حیات کیمرے کی آنکھ سے

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 ستمبر 2012 ,‭ 17:02 GMT 22:02 PST
  • فوٹوگرافر آفر لیوی نے فلائنگ فاکس چمگادڑ کی یہ تصویر آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں کھینچی۔ اس کے لیے وہ ایک ہفتے تک روزانہ چالیس ڈگری درجہ حرارت میں کمر تک پانی میں کھڑے ہو کر کیمرہ لیے اس چمگادڑ کے پانی پینے کا انتظار کرتے رہے۔
  • فوٹوگرافر جیبرسن نے یہ تصویر اس وقت کھینچی جب وہ افريقي ملک موزمبيق میں ہاتھیوں کی تلاش میں جا رہے تھے۔ راستے میں انہوں نے دیہاتی بچوں کے ہاتھ میں یہ چھوٹا ببون دیکھا۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ببون جب فصل کھانے کی کوشش میں تھا، اس وقت پکڑا گیا۔
  • تائیوان کے ڈوگ گینگ مچھلی بازار میں فوٹوگرافر پال ہلٹن کی کھینچی گئی اس تصویر میں شارك کے گلپھڑے دکھائی دے رہے ہیں جن کا استعمال شارك فن سوپ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ سالانہ دس کروڑ کی تعداد میں ماری جانے والی شارك میں سے سات کروڑ اسی وجہ سے موت کا شکار ہوتی ہیں۔
  • کینیڈا کے سب سے بڑے بیئر رین فارسٹ میں فوٹوگرافر پال نكلن کو بہت مشکل سے یہ سپرٹ بیئر دکھائی دیا. انہوں نے اس کا پیچھا کیا اور جب یہ اپنا شکار کھانے کے لیے تسلی سے ایک جگہ بیٹھا، تبھی وہ اس کی تصویر کھینچ سکے۔
  • مشرقی روس کے ریگل جزیرے پر مئی کے مہینے میں لاکھوں برفانی بطخیں آتی ہیں۔ فوٹوگرافر سرگئي گورشكوو نے اس دور دراز جزائر پر دو ماہ گزارے اور پایا کہ یہ بطخیں برفانی لومڑیوں کو کڑی ٹکر دیتی ہیں۔ یہاں ایک بطخ لومڑی سے اپنے انڈے بچا رہی ہے۔
  • فوٹوگرافر ٹریسفن کو جنوبی افریقہ کے ساحل پر یہ تصویر کھینچنے کے لیے پانچ دن تک کوشش کرنی پڑی. آخرکار کچھ کلومیٹر دور پورٹ سینٹ جانز میں وہ سارڈينز اور گینٹس کی آپسی رسہ کشی کا یہ پل کیمرے میں قید کر پائے۔
  • روس کے آركٹك نیشنل پارک کے راستے میں فوٹوگرافر جیني ایروس نے جب دور سے اس پہاڑی کو دیکھا تو انہیں وہ برف کا گولہ لگا. لیکن پھر وہ پہچان گئیں کہ یہ ایک برفانی ریچھ ہے جو گرمی میں برف کے فقدان کی وجہ سے پیٹ بھرنے کے لیے انڈوں کی تلاش میں ہے۔
  • یہ امریکہ کی ریاست مونٹانا میں موجود ایلکسیڈر باڈيو کا ریسرچ کیبن ہے۔ وہ یہاں کم ہی آتے ہیں، اس لیے چوہے جیسے کئی جنگلی جانوروں نے یہاں اپنا گھر بنا لیا ہے. یہ تصویر اچانک کھینچی گئی جب انہوں نے اس چوہے کو چولہے پر دیکھا.
  • اپنے والد کے باغ میں فوٹوگرافر جوشا برچ ایک خاص لینز کی مدد سے ڈریگن فلائي کی تصویر لینے کی کوشش میں تھے لیکن وہ رکتی کہاں تھی۔ آخر کار ایک انہی کے بازو پر آ بیٹھی اور ایک ہاتھ سے کیمرے پکڑ کر دس منٹ کی کوشش کے بعد انہوں نے یہ تصویر کھینچی۔
  • فوٹوگرافر بريك گریلوڈنائے اپنے خاندان کے ساتھ کینیڈا کے فورل نیشنل پارک میں ایک جنگلی ریچھ کی تصویر کھینچنے کی تاک میں تھے جب اچانک پہلے شکار اور پھر شكاري ریچھ جھاڑي سے نکل کر ان کے سامنے آ گئے اور انہوں نے تصویر کھینچ لی۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔